دعوت اسلامی ہند کے فلاحی شعبہ غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (جی این آر ایف) کے تحت جلگاؤں میں شجرکاری ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) دعوت اسلامی ہند کے شعبہ فلاح و بہبود GNRF یکم جولائی سے پورے ملک میں شجرکاری مہم چلا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت مورخہ ١٣ جولائی کو سپریم کالونی، جلگاؤں میں واقع مدرسہ علی المرتضیٰ میں پودے لگائے گئے۔ دعوت اسلامی ہند پچھلے کئی سالوں سے شجر کاری مہم چلا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ جو پھل دار اور سایہ دار درخت بن کر عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ اس مفید مہم کو جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی یکم جولائی سے پورے ملک میں شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے۔ جس کے تحت ایم آئی ڈی سی تھانہ کے پولس انسپکٹر مسٹر دتاتریہ نکم کی طرف سے سپریم کالونی میں درخت لگائے گئے اور عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا پیغام دیا گیا۔ کیونکہ درخت اور پودے فضائی آلودگی کو کم کرنے اور انسانوں اور دیگر جانوروں کی زندگیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جی این آر ایف نے یہ نعرہ دیا ہے کہ پودے لگانا درخت بنانا ہے۔
تاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکے۔
دعوت اسلامی ہند کے ضلعی صدر زبیر عطاری حافظ عتیق، شکیل مدنی، فاروق مدنی، اویز مدنی، وسیم عطاری، توحید عطاری، شفیق عطاری، اختر عطاری، رضوان خان، آصف شاہ، آصف باپو، اجمل شاہ، واحد خان، جمیل شیخ وغیرہ موجود تھے۔ کامیابی کے لۓ اراکین نے محنت کیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں