سنی عید گاہ میں شجرکاری مہم کا آغاز.
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اس وقت دنیا بھر میں ہر جگہ سبز گھنے جنگلات کاٹ کر سیمنٹ کے جنگلات بنائے جا رہے ہیں جس سے فطرت اور ماحولیات کو بے پناہ نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کے مضر اثرات گلوبل وارمنگ ہیں اور یہ تمام انسانوں اور جانوروں کے لیے انتہائی خطرناک اور سنگین ہیں ۔ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر زہریلی گیسوں کو خود بخود جذب کرتے ہیں اور صاف ہوا اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں جس سے ہمارے لیے زندگی آسان ہو جاتی ہے۔ لیکن ہر جگہ درختوں کا سراسر قتل و غارت ہو رہا ہے اور یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لۓ انتہائی مسلہ کن ہے اور اس سے فطرت کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔
نیز دینِ اسلام اور آخری رسول حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تقریباً 1450 سال پہلے سے فطرت اور درختوں کے تحفظ کے احکامات دیئے ہیں اور دینِ اسلام نے درختوں کو کانٹے اور فطرت اور ماحولیات کو نقصان پہنچانے سے منع کیا ہے۔ شجر کاری (درخت لگانے) کرکے درختوں کو فروغ دینے اور ان کی دیکھ بھال کرنے اور ہر جگہ ہریالی کرنے کے احکامات رسولِ عربی کی طرف سے ہیں۔ اسی لیے امت مسلمہ کے لیے آنے والے ماہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز مورخہ 05/07/2024 بروز جمعہ سے سنی عیدگاہ گراؤنڈ جلگاؤں میں کیا گیا ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ شری ڈاکٹر مہیشور ریڈی کے دست مبارک سے شجر کاری کی گئی۔ اس موقع پر سنی عیدگاہ ٹرسٹ کے صدر ایاز علی نیاز علی نے اپنے بیان کے ذریعے شہریوں میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کی ۔ پاک ہوا کہیں نہیں ملتی لیکن درختوں کی وجہ سے ہی ملتی ہے۔
اس وقت ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ شری ڈاکٹر مہیشور ریڈی ، چیئرمین سنی عیدگاہ ٹرسٹ۔ ایاز علی نیاز علی، حاجی اقبال وزیر، حاجی مختار شاہ، شیخ جمیل، حاجی رفیق قریشی، حاجی شیخ سلیم الدین، حاجی اجمل شاہ، شفیع ٹھیکیدار، سید عمر، الیاس نوری، افضال منیار، چھوٹو پٹیل، شیخ وقار، شیخ شعیب جمیل، شیخ رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔ حسین خان، عرفان پنجاری، فیضان قادری نے کامیابی کے لۓ کوشش کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں