خانوادۂ ارشد مینا نگری میں خوشیوں کی بہار آئی!!
ایڈووکیٹ ندیم ارشد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے!!!
مالیگاؤں:3/ جولائی (خیال اثر ) شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب مرحوم ارشد مینا نگری صاحب کے لائق و فائق فرزند ارجمند ایڈووکیٹ ندیم ارشد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے. گزشتہ روز یہاں کی صوفیہ مسجد میں محفل نکاح کا انعقاد کیا گیا جہاں شیخ شفیق کی دختر نیک اختر ڈاکٹر نکہت پروین کے ساتھ ایڈوکیٹ ندیم ارشد کا نکاح انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پذیر ہوا. محفل میں شہر و بیرون شہر کی سیاسی سماجی مذہبی ملی ادبی تعلیمی شخصیات کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی. دوسرے روز نیا فاران اسپتال کے سامنے واقع سکینہ ہال میں ولیمہ کا نظم انتہائی تزک و احتشام سے کیا گیا. تقریب ولیمہ میں شہر کی عظیم المرتبت شخصیات کے ساتھ ساتھ برادران وطن کی کثیر تعداد حاضر رہی. اس موقع پر خانوادۂ ارشد مینا نگری کے عظیم الدین سر, علیم طاہر , نعیم الدین, کلیم ارشد, مقیم مینا نگری نے آئے ہوئے معزز مہمانوں کا پرتیاک خیر مقدم کیا. اس تقریب عقد مسنون میں شرکت کرنے والے معزز مہمانانِ کرام نے ایڈووکیٹ ندیم ارشد اور خانوادۂ ارشد مینا نگری کو مبارکبادیاں پیش کیں اور دعائیں دی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں