ضلع وقف آفس کے لئے جگہ فراہم کی جائے ۔ این سی پی جلگاؤں کا ضلع کلکٹر کو میمورنڈم ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)جلگاؤں ضلع این سی پی (اجیت پوار گٹ) کے وفد نے فیروز شیخ کی قیادت میں ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیتے ہوۓ مطالبہ کیا کہ ضلع جلگاؤں کل ١٥ تعلقوں پر مشتمل بڑا ضلع ہے جس کا محل وقوع طویل طول و أرض پر محیط کرتا ہے اتنا ہی نہیں تو کوہ ست کے دور دراز گھنے جنگلاتی علاقوں میں آج بھی آمد ورفت کے ذرائع نامعقول ہیں ان پریشانیوں میں مزید پریشانی یہ ہے کہ ضلع میں وقف کا دفتر نا ہونے کے سبب مدارس، مساجد، قبرستان ،عیدگاہ وغیرہ کے کاموں کے لۓ ذمہ داران کو اورنگ آباد یا ناسک شہر کے دفاتر جانا ہوتا ہے جس کے سبب وقت روپیہ و ذہنی جسمانی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا بے اس لۓ ضلع انتظامیہ کی معرفت ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وقف کے ضلعی سطح دفتر کے لۓ سرکاری دفاتر کے قریب سرکاری عمارت میں جگہ فراہم کی جائے تاکہ عوام کی معاشی و جسمانی پریشانیاں کم ہو اس موقع پر ادریس شیخ،کوثر قادر،عرفان نوری،دانش شیخ وغیرہ موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں