مالیگاؤں کی معروف سماجی و ادبی شخصیت ساجد اختر نمبر1 مومن انصار سبھا کے شہری صدر منتخب
مالیگاؤں:16/ جولائی (خیال اثر) شہر مالیگاؤں کی معروف علمی ادبی سیاسی سماجی ملی و ہردلعزیز شخصیت ساجد اختر محمد عثمان المعروف ساجد نمبر1 کو آل انڈیا مومن انصار سبھا کا شہری صدر منتخب کیا گیا ہے. اس تغلق سے گزشتہ روز ال انڈیا مومن انصار سبھا کے ریاستی صدر خلیل احمد انصاری کے دفتر پر عہدے داران کی ایک مشورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے سرپرست و خازن ہاشم انصاری, نو منتخب صدر ساجد نمبر1 , نائب صدر محمد اسماعیل استاد ممبر, نائب صدر خیال اثر, شاعر و ادیب علیم طاہر, اخلاق احمد, اشفاق احمد سمیت مومن انصار سبھا کے ذمہ داران موجود تھے. اس موقع پر ریاستی صدر خلیل احمد انصاری نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے مالیگاؤں کے شہری صدر و سیکرٹری کی عہدے پر کوئی نام نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ آل انڈیا مومن انصار سبھا کے قومی صدر اکرم انصاری کی ایماء پر مالیگاؤں کی ادبی و سماجی شخصیت ساجد اختر محمد عثمان المعروف ساجد نمبر 1 کو مالیگاؤں کا شہری صدر منتخب کیا جاتا ہے. یہاں تمام جملہ عہدے داران کی موجودگی میں خلیل احمد انصاری کے دست مبارک سے ساجد اختر کو شہری صدر کا مکتوب پیش کیا گیا. عیاں رہے کہ مومن انصار سبھا کے نو منتخب صدر ساجد اختر المعروف ساجد نمبر 1 کی سیاسی سماجی و ادبی خدمات اظہر من السمش ہے. شہر میں ہونے والے اکثر و بیشتر مشاعروں میں آپ کا تعاون یقینی ہوا کرتا ہے. علاوہ ازیں آپ سرداری نظام کو تقویت دیتے ہوئے آج بھی رشتے ناطوں اور بہن بیٹی کے مسائل حل میں پیش پیش رہا کرتے ہیں. آپ کی انہی بیش بہا خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مومن انصار سبھا کا شہری صدر منتخب کیا گیا ہے اس امید پر کہ ساجد اختر اپنی سماجی خدمات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرتے رہیں گے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں