src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "تعلیم کے ہتھیار سے کردار کی عظمت کو بام عروج عطا کرو"۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 10 جولائی، 2024

"تعلیم کے ہتھیار سے کردار کی عظمت کو بام عروج عطا کرو"۔۔


 



"تعلیم کے ہتھیار سے کردار کی عظمت کو بام عروج عطا کرو"۔۔      



   منصوری پنجاری برادری کی جانب سے سرخرو طلبہ کی پزیرائی میں عبدالکریم سالار کا اظہار خیال۔ 



        


    جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اگر موجودہ دور کو تعلیمی مسابقاتی دور کہا جاے تو بے جا نہ ہوگا سماج کا ہر طبقہ اپنے نو نہالوں کی تعلیمی ترقی کے لیے فکر مند و کوشاں نظر أتا ہے اسی قسم کی ایک ہمہ رنگی تقریب جو سر فہرست طلبہ کی پزیرائی  پر مبنی تھی اس  کے انعقاد کا سہرا جلگاؤں کی منصوری پنجاری برادری کے سر بندھتا ہے حال ہی میں  شہر کے معروف سماجی و تعلیمی مصلح و سابق ڈپٹی میر عبدالکریم سالار  کی زیر صدارت منعقد کیا گیا تھا اس موقع  پر بطور مہمانان خصوصی  خصوصی شمالی مہاراشٹر کے منصوری برادری کے صدر  الحاج شیخ کلیم ، ضلع صدر الحاج اختر حسین، ڈاکٹر التمش ، و  مقامی افراد کی کثیر تعداد نیز طلبہ کا دیدہ زیب جم غفیر موجود تھا اس موقع پر ضلع بھر کے دسویں و بارہویں جماعت میں اول دوم و سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو گل سند و مومنٹو دے کر حوصلہ افزائی کی گئ جس میں جماعت دہم سے پنجاری روزمین راجو پارولہ (%۹۳) پنجاری سمیر خلیل دھانورا (۲۰۔۸۹) معین رحیم پنجاری وڈلی( ۶۰۔ ۸۸) ساتھ ہی جماعت بارہویں سے پنجاری سعدیہ شکیل (۶۷۔ ۸۷) پنجاری شاہد عارف(۱۷ ۔۸۲) پنجاری ذاکر معصوم نگر دیولہ (۳۳۔ ۸۱) شعبہ أرٹس سے بشری ریس پنجاری ۳۳۔۷ و یاسمین شریف( ۱۷ ۔ ۔۶) کے نام قابل ذکر رہے ساتھ ہی طلبہ کو خصوصی فولڈر بھی دیا گیا اس پر مسرت موقع پر الحاج اختر حسین نے طلبہ کی خوب حوصلہ افزائی کی وہیں اپنے صدارتی خطبے میں عبدالکریم سالار  نے موجودہ دور کو تعلیمی مسابقاتی دور سے منسوب کیا موصوف نے جدید تعلیم کو حاصل کرنا ہر سماج کے افراد کو لازم و ملزوم قرار دیا تا کہ ہماری امت کے نو نہالان دیگر قوموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں سکے  موصوف نے اپنے پیغام میں  کردار کی اہمیت و عظمت کو خاص طور پر موضوع سخن بنایا اور کہا کہ یہ ہمارا کردار ہی تھا جس نے ہمیں بر صغیر میں مقام عطا کیا موصوف نے منصوری برادری کے اصلاحی کاموں کی خوب پزیرائی کی برادری کے مستحق طلبہ کے لیے تعلیمی فنڈ قایم کرنے کا نہ صرف مشورہ دیا بلکہ خود  پہل کرتے ہوۓ اپنی جیب خاص سے اکیس ہزار ( ٢١٠٠٠) روپیوں  کا تعاون بھی کیا  الحمداللہ حاضرین نے بھی  نقد اعلانات کے ذریعے اسی ہزار روپیوں  کے مزید تعاون کے وعدے بھی کۓ اس پر وقار تقریب کی نظامت  محسین شیخ ایوب نے کی عابد حسین کے رسم شکریہ پر  محفل کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages