src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 6 جولائی، 2024


 



شہر مالیگاؤں کو گمراہ کرنے ، جھوٹی تسلی کے خاطر جھوٹا استقبال کرنے اور ہرے رنگ کے لڈو کے ساتھ ترازو میں تولنے والوں کو ایک بار پھر سے منہ کی کھانی پڑی


اے کاش پانچ سالہ نمائندگی کامیاب اور ڈیولپمینٹ کے ساتھ ہوتی تو حقیقت میں بے گانے کی شادی میں عبداللہ کے ابا کا استقبال......


✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں


شہر مالیگاؤں کی ناکامی اور ترقی میں مسلسل رکاوٹیں ایک مقدر بن گئی ہے .

*جھوٹی تسلی کے لیے آپس میں ہی مل کر جھوٹی شان و شوکت کے خاطر ایک دوسرے کا جھوٹا استقبال اور پھول ہار کر کے گویا کہ شہریان کو بتانا جاہتے ہیں کہ ہم نے مالیگاؤں کی ترقی اور عوام کے لئے بڑے بڑے کالجز ، یونیورسٹی پاس کروا لی ہے ، مریضوں کے لیے ملٹی ہاسپٹل، ڈینٹل ہاسپٹل وغیرہ کے لئے جگہ مختص کر لی گئی ہے اور عنقریب تعمیری کام کا آغاز کیا جائے گا ،  خواتین بچوں کے لیے شاندار قسم کے گارڈن اور نوجوانوں کے کھیلنے اور تفریح کے لیے شہر میں ناجائز قبضہ کئے گئے تمام اوپن اسپیس کو عنقریب صاف کر کے، غیر قانونی اتی کرمن کو صاف کر دیا جائے گا اور شہر کی عوام کے سامنے ایک شاندار مثال قائم کی جائے گی* .... *مگر واقعی میں بے گانے کی شادی میں عبداللہ کے ابا کا دیوانہ بن جانا اس شہر مالیگاؤں کی ناکامی کا سبب بن رہی ہے*

*شہر مالیگاؤں کی عوام اور خواص نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ جس راستے کے لیے سلیمانی چوک قبرستان کے پاس موجودہ آمدار اور کمشنر کو ہرے رنگ کے لڈو میں تولا گیا اور لاکھوں روپے برباد کئے گئے جھوٹی شان کے خاطر.... مہینوں گذر جانے کے بعد بھی سڑک نہیں بن سکی اور بالآخر گزشتہ روز معمولی سی بارش آنے پر قبرستان والے راستے پر گھڑوں میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے زندوں کو تو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا مگر سوشل میڈیا پر مسلسل چل رہے اس ویڈیو نے جس میں بتایا گیا کہ جنازہ لے کر چلنے میں زندہ افراد کو گندے پانی اور گڑھے نما سڑک سے گزرنا پڑ رہا ہے اس کے بعد بھی نہ ہی کوئی تبدیلی اور نہ شرمندگی..... بلکہ الٹا حالیہ اسمبلی میں بھیونڈی شہر کے نمائندے رئیس شیخ نے کئ مرتبہ پوری طاقت کے ساتھ مہاراشٹر کی سرکار کو للکارا اور احساس دلاتے رہے بنکروں کے ساتھ کئے گئے وعدے کو یاد دلاتے ریے تب جا کر ایک بنکروں کا ایک مسئلہ حل کرنے کی اجازت دی گئی بقیہ سارے مسائل ابھی باقی ہیں . جس مسئلہ کو حل کرنے کی اجازت دی گئی اسے عملی جامہ کس طرح اور کب سے شروع کیا جائے اسے اور کارگر بنایا جائے مذید کوششوں میں بھیونڈی کا نمائندہ اسمبلی ہال میں آواز اٹھاتا رہا اور بے چارے مالیگاؤں کی اندھ بھکت عوام حکومت کی معمولی سی لالی پاپ کے اعلان پر ہی خوشیاں اور آپس ہی میں ایک دوسرے کو مبارکبادی دینا شروع کر دیئے اور جھوٹی شان کے خاطر استقبال کر کے اور کروا کر یہ مثل کو صحیح ثابت کر دیا ہے کہ................... " محنت کرے مرغی.....  انڈہ کھانے سبحان"


اور منہ کی کھانی پڑی...... ایک لمحہ فکریہ


ہمارے شہر کے چوٹی کے علما کرام بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہے.  حالانکہ جھوٹی شان کے خاطر استقبال کی تاریخ اور جمعہ کے روز کا اعلان کردیا گیا تھا. جمعہ کی نماز کے بعد کافی انتظار رہا کہ جھوٹے قسم کے استقبال اور خرافات سے بچنے کے تعلق سے دینی تنظیموں کی جانب سے کوئی سرکلر کا اعلان کیا جائے گا مگر نہیں..... . 

نوجوان اور اندھ بھکت لوگ باوجود لاکھ منع کرنے کے ہلڑ بازی، آتش بازی کرتے رہے ناچتے گاتے رہے جانوروں سے بدتر آوازیں نکالتے رہے اور مسلسل علما دین کے سامنے اجتماعی شکل میں شریعت کی پامالی کرتے رہے

اللہ تعالیٰ شہر عزیز مالیگاؤں جو کہ مسجد و مینار والا کہلاتا ہے اسے ہر لحاظ سے دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرما اور ہر قسم کے اندھ بھکتوں، منافقین سے ہماری اور امت مسلمہ کی حفاظت عطا فرما

آمین یا رب العالمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages