جمعیت علماء مدنی روڈ کے ذمے داران نے سابق میئر عبدالمالک کی عیادت کی
مالیگاؤں (وفا ناہید) مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر اور مالیگاؤں کے سابق میئر عبدالمالک ان دنوں ناسک کے اپولو اسپتال میں زیر علاج ہیں. گزشتہ 26 مئی کی شب سابق میئر عبدالمالک پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید مجروح ہوئے تھے. ان کے ہاتھ پیر اور پسلی میں تین گولیاں پوست ہو گئی تھیں. اس جان لیوا حملے کے بعد شہر و بیرون شہر سے عیادت کرنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے.آج جمعیت علماء مدنی روڈ کے ذمے داران ایک وفد عبدالمالک بکرا اور مکی سیٹھ کی قیادت میں ناسک کے اپولو ہاسپٹل پہنچ کر شہر کے سابق میئر و ضلعی صدر مجلس اتحادالمسلمین الحاج عبدالمالک کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی سے متعلق گفت و شنید کی. اس موقع پر شہری حالات سمیت عبدالمالک میئر کی پوری طرح صحت یابی و تندرستی کیلئے دعاؤں سے نوازا۔
عبدالمالک بکرا اور مکی سیٹھ کے علاوہ مولانا ظہیر ملی ، خازن قاری انیس فہمی ، مسعود بھائی مولانا کمپاؤنڈ ، عبدالرحمن پیارے سابق مئیر عبدالمالک یونس عیسئ کی فردا فردا عیادت کی نیز ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں اور نیک خواہشات کا نذرانہ پیش کیا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں