جلگاؤں ہاکی ٹیم ریاستی سطح کے ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے روانہ
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) مہاراشٹر اسٹیٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے ذریعے ریاست مہاراشٹر کی جونیئر اور سب جونیئر بوائز اینڈ گرلز ٹیموں کے انتخاب عمل میں آۓ اس کے لیے ہاکی جلگاؤں کے ذریعے ضلع جلگاؤں سے سلیکشن ٹیسٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔
کل 42 کھلاڑی موجود تھے۔ اس میں سے 17 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو سب جونیئر اور جونیئر کے طور پر ٹیم میں منتخب کیا گیا۔
سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین فاروق شیخ نے منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
مذکورہ لڑکے پونے کے میجر دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم، پمپری - پونے کے لیے روانہ ہوئے۔
منتخب کھلاڑیوں کو ایک چھوٹے سے پروگرام میں نوازا گیا جس میں ہاکی مہاراشٹر کی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر انیتا کولہے، ہاکی جلگاؤں کے سکریٹری فاروق شیخ، ڈائریکٹر ہمالی بورولے، ستیہ نارائن پوار، مجاز خان، ایڈوکیٹ عامر شیخ وغیرہ نے شرکت کی۔
منتخب کھلاڑی درج ذیل ہیں
سب جونیئر
لوکیش مراٹھے، جاوید شیخ، تنئے قدم، ہرشل ٹھاکر
نرمل ملک، سدھیش پاٹل، ہرشل بورسے
رودر راجپوت، ہتیش جین
جیش سوریاونشی، سید افضل علی، پرمارتھ راٹھوڑ
جونیئر
گورو مہاجن، کرشنا راٹھوڑ
سائی پاٹل، آدتیہ چوان
یش دھومکر
گڑلز ٹیم
ساکشی پاٹل اور امرتا چودھری
ٹیم منیجر اقبال شیخ اور کوچ عمران خان
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں