شہر مالیگاؤں کی ترقی اور ڈیولپمینٹ درکنار ... متنازعہ جانوروں کو چھڑانے کے لیے کسی غیر مسلم ذمہ دار خاتون کے سامنے گڑگڑانا انتہائی افسوس ناک حرکت
✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں
دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ سے جیت کر آنے والی کانگریس پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ ایک غیر مسلم خاتون ہے.
مالیگاؤں کے کسی شخص کا متنازعہ آڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا وغیرہ پر ایک مسئلہ بن گیا ہے اسی تناظر میں ایک مؤدبانہ گزارش
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مالیگاؤں سینٹرل ہی کی وجہ سے ( جہاں مسلم ووٹ کی اکثریت ہے ) کانگریس امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی.... مگر اس بات کا خیال ضرور رکھا جائے کہ ہمارے علما کرام ، دینی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران اور اکابرین کی مسلسل کوششوں اعلانات وغیرہ کے ذریعے ہم نے اتحاد اور ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کانگریس امیدوار کو ووٹ دیا جس کی وجہ سے گذشتہ کئ مرتبہ سے جیت کر آنے والے بی جے پی لیڈر ڈاکٹر سبھاش بھامرے کو ہار کا سامنا کرنا پڑا . ہم تمام لوگوں نے شہر مالیگاؤں کی ترقی اور ڈیولپمینٹ کے لیے اپنا فرض ادا کر دیا اور اس بات کا اقرار ، احساس کانگریس پارٹی کی منتخب امید وار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو بھی خوب ہے. بلا وجہ ہم میں کا کوئی بھی شخص تائی کو مشورہ دینے لگے یا پھر کسی بھی قسم کی مانگ کرنے لگے یہ انتہائی گھٹیا قسم کی حرکت مانی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ اہلیان شہر کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہ
ہمارے شہر مالیگاؤں کے اکابرین و ذمہ داران عوام و خواص کے مسائل کو جاننے کی کوشش کریں اور شہر مالیگاؤں کی ترقی اور ڈیولپمینٹ کے لیے مسلسل شوبھا تائی بچھاؤ کے رابطے میں رہیں تا کہ آئندہ پھر ایسی متنازعہ حرکت عوام کے سامنے نہ آ سکے جس کی وجہ سے شہر مالیگاؤں کی بدنامی ہو اور ہمیں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے. .
آج اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے شہر عزیز مالیگاؤں کی زیادہ سے زیادہ ترقی اور ڈیولپمینٹ کس طرح سے ہو ہم تمام لوگوں کو بھرپور طریقے سے کوشش بھی کرنا پڑے گا اور اللہ تعالیٰ سے دعا و نصرت بھی طلب کرنا ہو گی
اللہ تعالیٰ ہمارے اتحاد کو تا دیر قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور شہر عزیز مالیگاؤں کو ڈیولپمینٹ کے ساتھ ساتھ دوسروں کی نظر بد سے ہمیشہ محفوظ فرمائے ... آمین یا رب العالمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں