عید کے موقع پر آشادیپ خواتین ہاسٹل کو مسلمبرادری کی طرف سے عطیات
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) بقرعید کے تہوار کا بنیادی مقصد خود غرضی، حسد، نفرت کے بغیر قربانی کے جذبے کو عام کرنا ہے۔ صدقہ تمام نیکیوں سے افضل ہے۔ حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے اور بقرعید کو عقیدت کے ساتھ مناتے ہوئے، مسلم منیار برادری نے شہر کی بہنوں کے لیے کام کرنے والے ادارے آشادیپ گرلز ہاسٹل میں جا کر لڑکیوں سے بطور سرپرستی بات چیت کی، ان کے ساتھ بیٹھ کر مٹھائی تقسیم کی ، ان کی باتیں اور ذاتی مسائل، پر گفتگو کی اور ہاسٹل کے باورچی خانے کے لیے ایک گیزر، کوکر ، اور دو دیگچی بطورِ عطیہ دی۔
آشادیپ کی پرنسپل مسز میوری کرپے، ریکٹر آرتی مورے، سونیا دیش مکھ، اور سنتوشی کروسیا نے تحائف قبول کیے جبکہ برادری کے صدر فاروق شیخ، آشادیپ کے ایڈوائزری ممبران مسز نویدیتا تاتھے، عبدالرؤف، رفیق وائرمین، مجاہد خان، صابر سید، سلیم شیخ، سلمان خان وغیرہ موجود تھے۔
اسلامی مراٹھی کتابوں کا تحفہ سب سے پہلے مراٹھی کتابیں اسلام درشن، اسلام سماج غلط فہمی اور اسلام پربودھ ہاسٹل کو بطور تحفہ دی۔
1)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں