src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> احمد سر دوبارہ کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن جلگاؤں ضلع صدر کے عہدہ پر فائز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 16 جون، 2024

احمد سر دوبارہ کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن جلگاؤں ضلع صدر کے عہدہ پر فائز





احمد سر  دوبارہ کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن جلگاؤں ضلع صدر کے عہدہ پر فائز 




ایم آئی ایم کے ریاستی صدر سید امتیاز جلیل کے ہاتھوں دیا گیا  لیٹر 




جلگاؤں: آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین جلگاؤں کے ضلع صدر شیخ احمد حسین ( احمد سر ) کو لگاتار دوسری بار جلگاؤں ضلع صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اب کی بار آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین مہاراشٹر کے صدر جناب سید امتیاز جلیل صاحب نے جلگاؤں ضلع صدر احمد سر کے گذشتہ 3 سالوں کے کاموں کو دیکھتے ہوئے ضلع صدر کے عہدہ کی تقرری لیٹر خود اپنے ہاتھوں دیا۔ واضح رہے کہ احمد سر گذشتہ 3 سالوں سے مسلسل پارٹی کی مضبوطی اور توسیع کے لیے کام کر رہے ہیں اور ان کی جانب سے کیے گئے سبھی کام نتیجہ خیز رہیں۔ آج جلگاؤں ضلع کے 14 تعلقوں میں پارٹی کے شہر اور تعلقہ صدور کی ٹیمیں موجود ہیں۔ اخبار نمائندہ سے بات کرتے ہوئے محترم احمد سر نے بتایا کہ اب وہ مزید پلاننگ اور ساتھیوں کے مشوروں کے ساتھ جلگاؤں ضلع میں پارٹی کو مضبوط کرے گے اور پھر ایک نئے عزم و ہمت کے ساتھ عوام کے درمیان رہ کر زمینی سطح پر کام کریں گے۔ موصوف نے مزید بتایا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم اور عوامی تعاون سے وہ اپنے عہدہ کا حق ادا کرنے کی پوری پوری کوشش کرے گے۔ اس موقعہ پر اورنگ آباد پارٹی آفس پر ضلع صدر احمد سر کے ساتھ جلگاؤں ضلع اوبزرور محترم خالد بھائی نوکیاصاحب (دھولیہ) بھی موجود تھے۔ ساتھ میں سابق نمائندہ میونسپل کارپوریشن جلگاؤں اکرم دیشمکھ، جامنیر شہر صدر مدثر پٹیل، دھرن گاؤں شہر صدر ریاض باغبان، BYF کے صدر شیبان فائز، چوپڑا سے ندیم شیخ اور ان کی ٹیم، رضوان شیخ، عمر فاروق و دیگر حاضر تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages