نندوربار میں دل دہلادینے والے قتل سے سنسنی . حیوان صفت شوہر نے بیوی کی شرمگاہ میں چھرا گھونپ دیا.
نندوربار: مہاراشٹر کے نندوربار ضلع میں شوہر نے بیوی کا قتل کر دیا۔ شک کا بھوت سر پر سوار ہونے پر شوہر نے بیوی کے پرائیویٹ پارٹ میں چھرا گھونپ دیا۔ پھر اس کی ساڑھی آم کے درخت سے لٹکا کر قتل کر دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ضلع کے دھڑگاؤں تعلقہ کے شندوانی باری پاڑا میں پیش آیا۔ واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
معلومات کے مطابق، شندوانی باری پاڑا کے ساکن بامنیا ایرا ولوی کو اپنی بیوی جانو بائی بامنیا والوی کے کردار پر شک تھا۔ اس معاملے پر دونوں کے درمیان ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا۔ 20 جون کو دوپہر ایک بجے کے قریب بامنیا ولوی نے غصے میں آکر اپنی بیوی جانو بائی کو لاتیں اور گھونسے مارے۔ تنازعہ بڑھنے پر بامنیا ولوی نے جانو بائی کی شرمگاہ پر کسی سخت چیز سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ ملزم شوہر وہیں نہیں رکا، بلکہ وہ اپنی بیوی کو اٹھا کر کھیت میں لے گیا، اس کی ساڑھی کو آم کے درخت سے باندھ کر پھانسی دے دی۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دھڑگاؤں پولیس انسپکٹر آر ایم پٹھان اور پولیس سب انسپکٹر رام کرشنا جگتاپ موقع پر پہنچ گئے۔ مقتولہ جانو بائی ولوی کی بہو انیتا دلیپ ولوی کی شکایت پر بامنیا والوی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت دھڑگاؤں پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس سب انسپکٹر رام کرشن جگتاپ اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بیوی کے قتل کے بعد مشتبہ ملزم بامنیا والوی فرار ہوگیا اور دھڑگاؤں پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔ لوگوں نے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع نندوربار میں گزشتہ 15 دنوں میں 7 سے 8 قتل کی وارداتیں ہوئیں۔ جس کی وجہ سے پولیس انتظامیہ کو اس پر سخت کاروائی کرنا ضروری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں