"مرحبا ۔۔۔مرحبا۔۔۔۔۔۔خوش آمدید ۔۔انجمن نے کیا گلوں اور کتابوں سے طالبات کا استقبال ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)انجمن خدمت خلق کے زیر انتظام کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج نے تعلیمی سال کے پہلے دن اسکول میں داخل نئ طالبات و نئی جماعتوں میں داخلہ پانے والی طالبات کیلئے "جشن داخلہ "کا انعقاد انجمن خدمت خلق کے نائب صدر الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا کی صدارت میں منعقد کیا اس موقع پر موصوف نے دختران کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اسی کے ساتھ اسکول کو آرڈی نیشن کمیٹی کی عہدیدار سعیدہ بی یوسف شیخ و پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے تعلیمی بیداری سے متعلق چاک و چوبند رہنے اور تعلیم کو عام کرنے سے متعلق رہنمائی کیں اس موقع پر طالبات کو گل اور جماعت پنجم تا ہشتم کی طالبات کو سب کے لیئے تعلیم کے تحت فراہم کی جانے والی مفت کتابیں تقسیم کی گئیں ساتھ ہی طلباء کو نئے تعلیمی سال کے لئے نیک خواہشات بھی دی گئیں ۔تقریب کی کامیابی کے لئے اساتذہ شکیلہ شیخ، جمیلہ خان، رضوانہ سید، ذاکر شاہ، مشتاق بہشتی نے محنت کیں۔ نظامت مظہر الدین شیخ نے کی۔اس موقع پر امول تڑوی و الحاج یوسف شیخ بطور مہمان خصوصی حاضر تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں