src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> راشٹریہ مسلم مورچہ، بھارت مکتی مورچہ اور قومی پسماندہ طبقات مورچہ نے ملک کے تمام ضلع مجسٹریٹس کو ایک میمورنڈم سونپا تاکہ صدر جمہوریہ کو دیا جائے۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 26 جون، 2024

راشٹریہ مسلم مورچہ، بھارت مکتی مورچہ اور قومی پسماندہ طبقات مورچہ نے ملک کے تمام ضلع مجسٹریٹس کو ایک میمورنڈم سونپا تاکہ صدر جمہوریہ کو دیا جائے۔

 





راشٹریہ مسلم مورچہ، بھارت مکتی مورچہ اور قومی پسماندہ طبقات  مورچہ نے ملک کے تمام  ضلع مجسٹریٹس کو ایک میمورنڈم سونپا تاکہ صدر جمہوریہ کو دیا جائے۔




 جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) یہاں کے ضلع راشٹریہ مسلم مورچہ، بھارت مکتی مورچہ اور راشٹریہ پسماندہ طبقاتی مورچہ کی شاخوں  نے   بھی جلگاؤں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔اور مطالبہ کیا اس وقت راشٹریہ مسلم مورچہ کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر شاکر شیخ، عقیل بھائی کاسر، بھارت مکتی مورچہ کے جلگاؤں شہر صدر سنیل بھاؤ ڈیہڈے، نیشنل بیک ورڈ کلاس مورچہ کے پرکاش پاٹل نے ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مسٹر کاسر  کو میمورنڈم دیاکہ ملک میں نئی حکومت کے قیام  عمل کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں بڑے پیمانے پر ماب لنچنگ، قتل ، بے گناہ مسلمانوں کے گھروں اور بستیوں کو جلانے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

*1) 19 جون 2024 - محمد فرید (اورنگزیب) کا قتل عام علی گڑھ، اتر پردیش میں ہوا*

*2) 7 جون 2024 - رائے پور، چھتیس گڑھ کے قریب گڈو خان، چاندمیا خان، اور صدام قریشی کی موب لینچنگ*

*3) 8 جون 2024 - اعظم گڑھ، اتر پردیش کے گاؤں سون پور کے مولانا فاروق قاسمی کا قتل*

*4) 11 جون 2024- گاؤں بھیسیہ، مراد آباد، اتر پردیش کی بڑی مسجد کے مولانا اکرمکی قتل*

*5) 28 مئی 2024- اتراکھنڈ کے سمیر عرف سدھارتھ چترویدی نے مذہبی فسادات بھڑکانے کے لیے جان بوجھ کر قرآن کریم کی توہین کرنے والی ویڈیو وائرل ہونا، لیکن ابھی تک ان میں کسی گرفتار نہیں کیا گیا*

*6) اکبر نگر (لکھنؤ) میں 70 سال سے موجود 1200 رہائشی مکانات کو مسمار کر دیا گیا۔

7) 5 جون 2024- ہماچل پردیش کے ضلع اونا میں کپڑے بیچنے والے میرٹھ کے رہائشی مسلم نوجوانوں کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا اور مردہ حالت میں چھوڑ دیا گیا۔

 اس طرح کے واقعات پورے ملک میں بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں....اس کی روک تھام کے لیے پورے ملک میں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپے گۓ۔ اس موقع پر راشٹریہ مسلم مورچہ کے امجد بھائی رنگریز، عرفان بھائی شیخ، ایڈوکیث ایوب خان ، شیخ جاوید شیخ مجید، جمیل بھائی اسماعیل، مولانا قاسم ندوی ، غنی بھائی شاہ وغیرہ موجود تھے۔

 بہوجن کرانتی مورچہ کے ریاستی کوآرڈینیٹر سمترا اہیرے بھارت مکتی مورچہ کے کے ریاستی جنرل سیکریٹری راجو بھائی کھرے، راہول بھائی سونوانے، وجوبھاؤ سوروادے، مکیش بھائی دامودرے، نکھل بھائی سوریاونشی، گوتمبھاؤ ساپکلے، راشٹرپال سورادکر۔ پردیشی ، مہاسکے ، بھگوت بھاؤ سپکالے، سنیل بھاؤ سونونے وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages