پونے : دلخراش حادثے میں 2 افراد کی موت
حادثے کے 15 گھنٹے اندر نابالغ ملزم کی ضمانت
پونے: مہاراشٹر کے پونے شہر میں ایک تیز رفتار لگژری کار نے موٹر سائیکل کو زودار ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس افسر کے مطابق اس حادثے کے نابالغ ملزم کے والد اور نابالغ کو شراب فراہم کرنے والے بار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اس ہولناک حادثے کے صرف 15 گھنٹے کے اندر ہی ملزم کو ضمانت مل گئی۔ پولیس کے مطابق کار چلانے والے 17 سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے بعد اسے جوینائل کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے ضمانت مل گئی۔ عدالت نے ضمانت کی اجازت دیتے ہوئے کچھ سخت شرائط بھی عائد کیں۔ عدالت نے ملزم کو ہدایت دی ہے کہ وہ یرواڈا ٹریفک پولیس میں 15 دن تک رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ حادثہ پر ایک مضمون لکھیں۔ نابالغ کو شراب چھوڑنے میں مدد کے لیے ڈاکٹر سے نفسیاتی مشورہ لینے کو بھی کہا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں