src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مفتی ہارون ندوی و اہل خانہ کار حادثہ کاشکار! سہارا ہاسپٹل جلگاؤں میں زیر علاج - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 27 مئی، 2024

مفتی ہارون ندوی و اہل خانہ کار حادثہ کاشکار! سہارا ہاسپٹل جلگاؤں میں زیر علاج

 




مفتی ہارون ندوی و اہل خانہ کار حادثہ کاشکار! سہارا ہاسپٹل جلگاؤں میں زیر علاج





 ممبئی 27؍مئی: معروف عالم دین ،سیاسی و سماجی رہنما مفتی محمد ہارون ندوی صدر جمعیۃعلماء ضلع جلگاؤں کی کار ایکسیڈنٹ ہوگئی ،جس میں سوار چاروں افراد کو سخت چوٹیں آئی ہیں۔


موصوف گذشتہ کل جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کےلئےاہل خانہ کے ساتھ ممبئی آئے ہوئے تھے، واپسی پرآج صبح 7:15؍بجےجلگاؤں کے قریب ایرنڈول میں کار (مرسٹیز)کا اگلا ٹائر پھٹ گیا ،جس سے کار بےقابوہوگئ اور کئی بار پلٹی کھائی۔ جس میں مفتی ہارون ندوی کےبائیں ہاتھ کابازوفریکچرہواہے، بیٹی کوچوٹیں آئی ہیں اوران کابھی پیرفریکچر ہوا ہے۔البتہ اہلیہ محترمہ کومعمولی چوٹ آئی ہے۔ جبکہ ڈرائیورکے سر میں شدید چوٹ لگی ہے ، لیکن بحمد اللہ سبھی لوگ خطرے سےباہر ہیں اور جلگاؤں کے سہارا ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔


مولانا مسعود احمد حسامی کارگزار صدرجمعیۃعلماء مہاراشٹر ،مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری اور جمعیۃ علماءکےوابستگان وعلاقائی ذمہ داروں نےبذریعہ فون مفتی ہارون ندوی کی مزاج پُرسی کی ،اور تسلی کےکلمات کےذریعہ جلدصحت یابی کی دعاءفرمائی کہ اللہ تعالیٰ تمام مجروحین کو جلد از جلد شفائے کاملہ عاجلہ دائمہ اور مستمرہ عطا فرمائے۔آمین


  مولانا حلیم اللہ قاسمی نے ائمہ مساجد،ذمہ داران مدارس عربیہ ،جماعتی احباب سے جلد شفا یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کےاہتمام کی درخواست کی ہے۔
  
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages