مالیگاؤں : سابق میئر عبدالمالک پر قاتلانہ حملہ. حالت تشویشناک.
شہر میں خوف و سراسمیگی کا ماحول
مالیگاؤں (وفا ناہید) مجلس اتحاد المسلمين کے ضلعی صدر سابق مئیر عبد المالک یونس عیسی پر فائرنگ کے بعد شہر میں خوف و سراسمیگی کا ماحول پایا جارہا ہے. ابتدائی تفصیلات کے مطابق دبنگ لیڈر کے نام سے مشہور عبد المالک پر یہ فائرنگ رات تقریباً ایک سے دیڑھ بجے کے قریب آگرہ روڈ پر واقع تاج مال کے پاس ہوئی ۔ واردات کی اطلاع ملتےہی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور پنچنامہ کیا ۔ پولس کو جائے وقوع سےدو کارتوس ملے . عبد المالک میئر کو زخمی حالت میں دوارکا منی اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں ناسک ریفر کیا گیا. موصولہ اطلاعات کے مطابق دبنگ لیڈر عبدالمالک پر تین راؤنڈ فائرنگ کی اطلاع ہیں ۔ پولس تحقیقات میں مصروف ہے . ذرائع کے مطابق ایک گولی سینے کو چیرتی ہوئی پسلیوں میں اٹک گئی ہے. ایک گولی ہاتھ میں لگی ہے اور ایک گولی پیر میں لگی ہے جس کی وجہ سے پیر کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں