src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 26 مئی، 2024

 





پارلیمانی انتخابات 2024 کے پیش نظر علما کرام و دیگر دینی و ملی تنظیموں نے دنیاوی ذمہ داری کا حق ادا کر دیا مگر اب...


✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں


شہر عزیز مالیگاؤں کی تاریخ میں ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ چوٹی کے علما کرام کے ساتھ ساتھ دیگر دینی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے 2024 کے پارلیمانی الیکشن میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مساجد، ادارے، کلبوں اور چوک چوراہوں کو اہمیت دے کر شہریان کے اندر بیداری لآئ گئ اور ایک ہی امید وار کو منتخب کرنے کے لیے مرد و خواتین کی اکثریت نے لبیک کہتے ہوئے اپنے ووٹ کے ذریعے دنیاوی حق تو ادا کر دیا مگر اب دینی لحاظ سے بھی مسلسل ایمان اور اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کی اس سے زیادہ ضرورت ہے.....

افسوس صد افسوس ہمارا شہر مسجد و مینار کہلانے والا مسلسل بدنامی اور تنزلی کا شکار ہو رہا ہے . جھوٹ فساد گالی گلوچ کا چلن بالکل عام ہو گیا ہے . منشیات، چوری، ڈکیتی، قتل و غارت گری کی جڑیں مضبوط ہوتی جا رہی ہے ، غریبی اور مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں ہر جانب سے شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے* ...... 

*گویا کہ " انتم الاعلون ان کنتم مومنین" کے درس کو بھلا بیٹھے ہیں*

*اسی طرح سے " ولا تموتن الا وانتم مسلمون" کے درس سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے مگر *افسوس کہ ہمارے معاشرے کے زیادہ تر ہر بڑے ذمہ دار اپنی تانا شاہی اور انانیت میں اکثر شرعی حدود کی بھی پروا نہیں کرتے ، نوجوانوں کی اکثریت چوک* *چوراہوں اور ہوٹلوں پر مہنگے سے مہنگا موبائل لے کر فالتو وقت گذاری میں لگی ہوئی ہے  ہم میں کا ہر شخص مفاد پرستی کی راہ پر گامزن ہے* 

*سیاسی مسلمان لیڈران کا حال اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے* *شہر مالیگاؤں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے،  بیت المال میں لوٹ کھسوٹ کرنے کے بعد بھی ایک دوسرے سیاسی لیڈران پر تہمت لگانا، مسلسل الزام تراشی کرنا ایک فیشن بن گیا ہے* ....


جیسے ہمیں مرنا ہی نہیں ہے


لہذا علما کرام، ائمہ کرام ، دینی و ملی تنظیموں ، فاؤنڈیشن کے ڈمہ داران و سرکردہ شخصیات سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ ان آیتوں کے ضمن میں کم از کم پندرہ روزہ مہم شروع کریں ان شاءاللہ شہر عزیز مالیگاؤں میں ہر لحاظ سے سدھار ضرور آئے گا

اللہ تعالیٰ ہمیں نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی تلقین کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages