src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیت علماء جالنہ نے حکومت ہند سےفلم "ہم دو ہمارے بارہ" پر پابندی کا مطالبہ کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 مئی، 2024

جمعیت علماء جالنہ نے حکومت ہند سےفلم "ہم دو ہمارے بارہ" پر پابندی کا مطالبہ کیا

 


 


جمعیت علماء جالنہ نے حکومت ہند  سےفلم "ہم دو ہمارے بارہ"  پر پابندی کا مطالبہ کیا



یہ فلم مسلمانان ھند کی دل آزاری اور ان کے مذہبی جذبات کو برانگیختہ کرنے والی ہے: مولانا سہیل ندوی 



جالنہ : جمعیت علماء ارشد مدنی جالنہ نے حکومت ہند سے پرزور مطالبہ کیا کہ  فلم ہم دو ہمارے بارہ فلم جو جون 7 جون کو ریلیز ہونے جارہی ہے فلم میں مسلمانوں کی شبیہ کو عمدا خراب کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی ہے جو اسلام موفوبیا کا حصّہ ہے اس پر پابندی عائد کرے، 

مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء مرہٹواڑہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ اس فلم میں اسلام مخالف، ہتک آمیز، مکالمے،  مناظر اور ناقابل بیان مواد ہے جس کو حذف کرنا از حد ضروری ہے،اب جبکہ ملک کی آبادی کے سروے کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ مسلمانوں کی آبادی دیگر اقوام کے مقابلے میں بہت کم ہے اس کے برعکس اس فلم میں ملک کی بڑھتی آبادی کی وجہ مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو بتایا گیاہے، 

 یہ احمقانہ حرکت نہ صرف مسلمانان ھند بلکہ عالمی سطح پر لاکھوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔ مولانا ندوی نے مزید کہا کہ اسلام دشمن عناصر نے ہمیشہ مذہب اسلام اور مسلمانوں کی کردارکشی کر کے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اسلامی تعلیمات میں عورتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جاتی ہے اور مسلمان مرد عیش و عشرت کیلئے عورتوں کا صرف استعمال کرتے ہیں دراصل میں یہ پروپگنڈہ یوروپی ممالک کی پیداوار ہے جو شروع سے ہی اسلام کی صاف ستھری اور پاکیزہ شبیہ کو داغدار کرنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ حقیقت میں اسلام نے جتناپاکیزہ زندگی اور خوش گوار ماحول جینے کا حق مرد و عورت کو  دیا ہے دیگر مذاہب میں اس کا تصور بھی محال ہے۔ 

لہذا ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ یہ فلم مسلمانان ھند کے لیے ناقابل برداشت ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ فلم سستی شہرت کیلئے کچھ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بنا رہے ہیں جس سے ہندو مسلم دونوں کے درمیان خلیج پیدا ہو اور ملک کا ماحول خراب ہو۔ اور اس سے نقض امن کا بھی خطرہ ہے ، ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سنسر بورڈ کو حکم دے کہ وہ اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرے، نیز صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ نے نو جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتعل نہ ہوں اور صبر وتحمل سے کام لیں کسی افواہ پر دھیان نہ دیں، حکومتی سطح پر اس پر کاروائی نہیں کی جاتی ہے تو جمعیت علماء اس فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی،

ایسا بیان مزید مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء جالنہ ، محمد ایوب خاں جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ ، محمد افتخار الدین نائب صدر جمعیت علماء ، حافظ عبد السلام قریشی ، مولانا سیّد احسان ندوی ، مولانا عمران خان ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی تعلقہ بھوکردن ، ایڈوکیٹ محمد اشفاق کاغذی ، محمد قاسم اعجاز صدیقی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء شہر جالنہ ، مولانا عبد العلیم اشاعتی ، الحاج محمد احتشام الدین باغبان ، حاجی محمد سلیم باوا، ڈاکٹر جمعہ خان ، انجنیئر سہیل قادری ، ایڈوکیٹ محمد خرم،حافظ محمد ایوب انصاری ، مفتی سید نعمان حسینی ندوی ،بابو بھائی سوپر سلائی مشین ایجنسی ،محمد سلیم انصاری ، و دیگر اراکین جمعیت علماء نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعہ دیاہے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages