"قریش کانفرنس" کے قومی سیکریٹری بنے مفتی محمد ہارون ندوی
جلگاؤں 24؍مئی " قریش کانفرنس "جو قریش برادری (چھوٹے اور بڑے قریشی) کی مُلکی سطح کی ایک بڑی متحرک تنظیم ہے، جو برادری میں تعلیم اور تنظیم کے ساتھ اصلاحی کاموں کیلئے بھی بڑی متحرک ہے ، خاص طور سے قریش برادری کے معاشی اور تعلیمی مسائل کے حل اور ترقّی کو لےکر یہ تنظیم مُلکی سطح پر کام کر رہی ہے ، اور اب ہزاروں کی تعداد میں برادری کے ہر شعبہ سے منسلک افراد اِس تحریک کا حصہ بن رہے ہیں ، آج اِس تنظیم نے ہندوستان کے مشہور و معروف عالمِ دین ،مفتی ،صحافی ، سیاسی سماجی اور دینی رہبر ، مقرر شعلہ بیاں حضرت مفتی محمد ہارون ندوی كو قومی سیکریٹری منتخب کیا اور بیحد خوشی کا اظہار کیا ۔
پچھلے سال سے تنظیم کے کُچھ ذمہ دار مفتی صاحب کے رابطے میں تھے ،مفتی صاحب نے تنظیم کے سربراہ اور اُنکی پوری ٹیم کے کاموں کو دیکھ کر اطمینان کا اظہارکیا اور کاموں کو خوب سراہتے ہوئے تنظیم سے جڑنے پر رضا مندی ظاہر کی ۔
پچھلے سال سے تنظیم کے کُچھ ذمہ دار مفتی صاحب کے رابطے میں تھے ،مفتی صاحب نے تنظیم کے سربراہ اور اُنکی پوری ٹیم کے کاموں کو دیکھ کر اطمینان کا اظہارکیا اور کاموں کو خوب سراہتے ہوئے تنظیم سے جڑنے پر رضا مندی ظاہر کی ۔
تنظیم کے ذمے داروں نے مفتی صاحب کو قومی سیکریٹری کے ساتھ سماج کی دینی اصلاحی تحریک کے شعبہ کی بھی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے تنظیم کی اُن ذمہ داريوں کو بھی سنبھالنے کی درخواست کی ،کیوں کہ مفتی صاحب دینی اصلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر مُلکی سطح پر کام کر رہے ہیں اور جمعیۃعلماء ہند کے بھی متحرک رُکن ہیں ،جلگاؤں ضلع کے صدر بھی ہیں ۔
مفتی صاحب کے قریش کانفرنس سے جڑنے اور سیکریٹری منتخب کیے جانے پر قریشی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف سے مبارکباد کا سِلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں