src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی و دعوت اسلامی انڈیا کے اشتراک سے بھساول میں یک روزہ "ضلعی حج تربیتی کیمپ"کا کامیاب انعقاد۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 19 مئی، 2024

مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی و دعوت اسلامی انڈیا کے اشتراک سے بھساول میں یک روزہ "ضلعی حج تربیتی کیمپ"کا کامیاب انعقاد۔










مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی و دعوت اسلامی انڈیا کے اشتراک سے بھساول میں یک روزہ "ضلعی حج تربیتی کیمپ"کا کامیاب انعقاد۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ہر سال کی طرح امسال بھی دعوت اسلامی انڈیا اور مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے باہمی اشتراک  سے حج و عمرہ کے لیے جانے والے عازمین کے لیے حج  تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا  جس میں مناسک حج ،احرام، اور عمرہ کا  مکمّل طریقہ سکھایا گیا ممبئی سے آئیے ہوئے دعوتِ اسلامی انڈیا کے شعبہ مجلسِ رابطہ کمیٹی کے صدر الحاج شبّیر ،مجلس حج و عمرہ ناسک ڈویژن کے صدر الحاج رفیق اور ہند مشاورت کے رُکن حاجی سلیم عطاری نے عازمینِ حج کی تربیت فرمائیں تربیتی کیمپ  بروز ہفتہ مورخہ ١٨ مئی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک شہر کے مشہور جونیئر ریلوے انسٹی ٹیوٹ  ریلوے اسٹیشن کیمپ منعقد ہوا  پروگرام میں خواتین کے لیے پردے کا  اور تمام مہمانوں کے لیے ظہرانے کا معقول انتظام رہا پورے جلگاؤں ضلع سے کثیر عازمین حج و عمرہ  نے اس پروگرام میں شرکت فرمائیں 
کیمپ کو کامیاب بنانے میں مہاراشٹر ریاستی حج کمیٹی کے ٹرینر حاجی شاکر قادری،اظہر قادری، دعوت اسلامی ہند کے ضلع صدر زبیر عطا ری، عبدالمتین،آصف  عطاری ،قاری قاسم، اور  جی این ار ایف ضلع صدر رفیق روشن قادری  نے کوششیں کیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages