نیوارا انگلش میڈیم اسکول میں نورالدین نور سر کی بطور پرنسپل تقرری..
از :- امتیاز رفیق سر
شہر مالیگاؤں میں تعلیم بیداری اور معیار تعلیم کی بلندیوں کو جِلا دینے والا، سب سے مستحکم منصوبہ بند تعلیمی نظام رکھنے والا ، مثالی ڈائریکٹر، ماہر و معاؤن اسٹاف، پر لطف اور دیدہ زیب کیمپس کی نظیر کوئی ادارہ ہے تو وہ بلاشبہ نیوارا انگلش میڈیم اسکول ہے. یہ مثال اظہرِ منّ شمش ہیکہ اس اسکول کا ہر طالب علم انگریزی میں گفتگو کرنے کا اہل ہے، نصابی تعلیم کے تعلیم کے ساتھ ساتھ اس تعلیمی گاہ میں بچوں کی دینی تعلیم پر بھی توجہ دی جاتی ہے، اساتذہ و ذمہ داران طالبانِ علم میں اخلاقی اقدار کی نشوونما کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ ہوتے ہیں اور جہاں اس تعلیمی فلک میں اتنے جگمگ ستارے ضوفشاں ہیں وہی بفضل تعالیٰ اس تعلیمی دبستان کو اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی شخصیت سے نوازا ہے جو بہت ہی محترم، معزز، خوش گفتار، ایکسٹرا آرڈینری، کو آپریٹیو، ادب نواز، ایماندار اور کثرالالسان شخص عالی جناب نورالدین نور سر سے نوازا ہے. آپ محترم از قبل بھی شہر مالیگاؤں کی کئی اسکولوں میں بحیثیت صدر مدرس اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں. نیوارا انگلش میڈیم اسکول اینڈ گروپ آف ایجوکیشن سے کافی دیرینہ مراسم ماضی سے ہی استوار رہے ہیں انگریزی میں کہا جاتا ہے on- set work اور عالی جناب نور الدین نور سر بھی پوری طرح سے نیوارا انگلش میڈیم اسکول کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے سیٹ ہیں، آپکی شخصیت ایک علمی ادب مقام رکھتی ہے آپ ایک بہترین مبصر، قلم کار، شاعر، ناظم، گلوکار اور ایک زبردست معلم ہیں جو بیک وقت انگریزی، مراٹھی، عربی و اردو شیرینی کے ساتھ ہم کلام ہوتے ہیں اور ایک ایسی ہمہ گیر شخصیت یقیناً نیوارا انگلش میڈیم اسکول ،انتظامیہ، طالبان علم، اساتذہ کے لیے نہایت سود مند ثابت ہوگی آپ محترم کو پرنسپل کے عہدے کی دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں.
منجانب :- امتیاز رفیق سر ،شیخ شہباز سر، عمران جمیل سر، عبدالعمران سر ، اظہر مہدی سر، رضوان سر، NI ایجوکیشن فورم و دیگر علمی ادبی انجمنیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں