src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> چھتیس گڑھ اور ودربھ کے عازمین حج کے لئے ممبئی جانے والی ٹرینوں میں اضافی کوچ لگانے کا مطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 22 مئی، 2024

چھتیس گڑھ اور ودربھ کے عازمین حج کے لئے ممبئی جانے والی ٹرینوں میں اضافی کوچ لگانے کا مطالبہ





چھتیس گڑھ اور ودربھ کے عازمین حج کے لئے ممبئی جانے والی ٹرینوں میں اضافی کوچ لگانے کا مطالبہ



جمعیۃ علماء کے وفدنے ڈی آر ایم سنٹرل ریلوے سے ملاقات کرکے درخواست کی




 ناگپور: 22؍مئی : امسال حج کمیٹی آف انڈیا سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے چھتیس گڑھ اور ودربھ کے عازمین حج کے لیئے ممبئی جانے والی ٹرینوں میںاضافی کوچ لگانے کا مطالبہ ریل حکام سے کیاگیا ۔
اس ضمن میں عازمین کو ہونے والی پریشانی کو دور کرنے کے لیئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے ایک وفد نے گذشتہ کل ڈی آر ایم سینٹر ریلوے سے ملاقات کی اور حج 2024 کے لئےممبئی سے سعودی جانے والے علاقہ ودربھ اور ریاست چھتیس گڑھ کے عازمین حج کے لئےٹرینوں میں مزید دو کوچ لگانے کی درخواست کی ہے۔
اس تعلق سے حافظ مسعود احمد حسامی نے کہا ہےکہ23؍مئی  تا 11؍جون 2024 ء ودربھ اور چھتیس گڑھ کے 8؍سے 9 ؍ہزار عازمین اور ان کے خاندان کے افراد بڑی تعداد میں ناگپور ریلوے اسٹیشن سے ممبئی کے لیے روانہ ہوں گےجنہیںسفر کرنے میں دقتوں ک کا سامناہے ۔
ممبئی سفر کےلیئے خصوصی ٹرین یا اضافی ٹرین نا ہونے کی وجہ سے ٹرین کا کنفرم ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے عازمین اور ان کے اہل خانہ کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نیز مسافت طویل ہونے کی وجہ سے بذریعہ روڈ سفر مشکل ہوتا ہے،اس لئے ناگپور سے ممبئی جانے والی ٹرینوں ناگپور ممبئی ٹورنٹو/ودربھ ایکسپریس میں عارضی طور پر کم از کم دو سلیپر کوچ لگادیا جائے تاکہ عازمین کو سہولت ہو اور ممکن ہوسکے تو حاجیوںکے لیئے خصوصی ٹرین سروس شروع کی جائے۔
ڈی آر ایم سینٹر ریلوے نے وفد کی درخواست کو بہت سنجیدگی سےسنا اور انہیں یقین دلایا کہ محکمہ ریلوے عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرائے گا ۔
  جمعیۃ علماء کے وفد میں حافظ محمدمسعود (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) عبدالباری پٹیل۔ علیم خان (سیکریٹری جمعیۃ علماء ناگپور) زاہد انصاری (سیکرٹری جمعیۃ علماء ناگپور) عتیق قریشی (سیکرٹری جمعیۃ علماء ناگپور) مختار احمد انصاری۔ سراج احمد انصاری (سابق کارپوریٹر) وغیرہ موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages