src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ناگپور میں 3 سالہ معصوم بچہ سگ گزیدگی کا شکار. دوران علاج موت. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 23 مئی، 2024

ناگپور میں 3 سالہ معصوم بچہ سگ گزیدگی کا شکار. دوران علاج موت.

 



  ناگپور میں 3 سالہ معصوم بچہ سگ گزیدگی کا شکار. دوران علاج موت. 



پولیس نے کیا حادثاتی موت کا معاملہ درج






ناگپور:  ناگپور شہر کے مضافات میں کتوں کی بھرمار سے تین سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ طویل علاج کے بعد جوڑے نے بیٹے کو جنم دیا۔ شہر میں ایک بار پھر آوارہ کتوں کی دھماچوکڑی کی وجہ سے اپنے اکلوتے بچے کو کھونا پڑا۔  تین سالہ ونش شاہانے کی موت سے خاندان کی دنیا اجڑ گئی۔ مشتعل لوگوں نے مقامی تھانے کا گھیراؤ کر لیا۔ لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ سے آوارہ کتوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ناگپور کے مضافات مودا ساکن جوڑے کا بچہ گنیش نگر علاقہ میں ایک سنسان جگہ پر بھٹک گیا تھا۔ وہاں کتوں نے اسے گھیر لیا۔ اس افسوسناک واقعے میں معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تین لاکھ روپے طبی اخراجات کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ ماں کو بانجھ پن سے متعلق کچھ مسائل تھے۔ گھر والوں نے بیٹے کی پیدائش کو معجزہ سمجھا لیکن کتے بیٹے کو چھین کر لے گئے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ناگپور میونسپل کارپوریشن (این ایم سی) آوارہ کتوں کے مسئلہ کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے ایسے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔



لڑکے کے والد انکش نے کہا کہ کتوں نے اس سے قبل پولیس کوارٹر میں ایک پولیس اہلکار کی چھ سالہ بیٹی کے کان کو کاٹ لیا تھا، لیکن اس لعنت کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جب آوارہ کتے بچے پر حملہ کر رہے تھے تو ایک راہگیر نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پتھر پھینک کر کتوں کو بھگا دیا تاہم تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ والدین کے پہنچنے تک بچہ سانس لے رہا تھا لیکن بعد میں اس کی موت ہو گئی۔ ایس پی ناگپور (دیہی) ایچ اے پودار نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ ہم نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ایسے واقعات کی روک تھام اور آوارہ کتوں کی لعنت کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages