src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا عمرین کا پارلیمانی الیکشن لڑنے سے ہر قسم کی سیاست پر قومی وملی رنگ چڑھ جائے گا....موقع کو غنیمت جانتے ہوئے فی الحال امیدواری کرنی ہی چاہیے ... ( ایک عاجزانہ مشورہ) - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 21 اپریل، 2024

مولانا عمرین کا پارلیمانی الیکشن لڑنے سے ہر قسم کی سیاست پر قومی وملی رنگ چڑھ جائے گا....موقع کو غنیمت جانتے ہوئے فی الحال امیدواری کرنی ہی چاہیے ... ( ایک عاجزانہ مشورہ)


 














مولانا عمرین کا پارلیمانی الیکشن لڑنے سے ہر قسم کی سیاست پر قومی وملی رنگ چڑھ جائے گا....موقع کو غنیمت جانتے ہوئے فی الحال امیدواری کرنی ہی چاہیے ... ( ایک عاجزانہ مشورہ) 




✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں



  تاریخی شہر مالیگاؤں سے ایک مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب کو تاریخی جیت درج کرائی جا سکتی ہے . ان شاءاللہ ...... 


چونکہ مولانا عمرین صاحب کی شخصیت قومی و ملی سطح پر تعارف کی محتاج نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ نے اتنی صلاحیت سے نوازا ہے کہ ملک کے سلگتے ہوئے مسائل کو بھی ہندوستانی آئین کا سہارا لیتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر بہترین نمائندگی انجام دے سکتے ہیں



ملک کے ان نازک حالات میں ملک کے دستور اور سالمیت کی بقا کے لئے چوٹی کے بزرگ علما کرام، اسکالرز اور سیکولر ذہن رکھنے والے افراد رات دن ایک کر کے عوام کو بیدار کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ہر قسم کا واسطہ دے کر اپنے ووٹ کا استعمال اجتماعیت کے حق میں ضرور کریں ، تا کہ بی جے پی جیسی دشمن عناصر پارٹی کو شکست ہو اور ملک کا امن و امان اور سالمیت دوبارہ سے قائم ہو جائے
مدارس اور خانقاہوں کے نظام ما شا اللہ اچھے ڈھنگ سے چل رہے ہیں اور آگے بھی جاری رہیں گے.... مگر آج کے ان نا مساعد حالات میں جب کہ وقت انتہائی مختصر ہے اور غنڈہ راج کے خاتمے کے لئے ہر سیاسی، سماجی اور وطنی افراد کو اجتماعیت کے ساتھ جوڑنا ہے اور صد فی صد ووٹ حاصل کرنے کے لیے تن من دھن سے لگنے کی ضرورت ہے . بے شک اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہے.... کل پھر سے آپ مدارس اور خانقاہوں سے جڑ تو جآؤ گے مگر پارلیمانی الیکشن میں امید واری کا شاید موقع نہ مل سکے


فی الحال شہر مالیگاؤں کے علاوہ بھی دیگر شہروں میں سیاسی، سماجی اور سیکولر ذہن رکھنے والے افراد مولانا عمرین کے لئے بالکل بھی منتظر دکھائی دے رہیں ہیں کہ  مولانا پارلیمنٹ الیکشن لڑنے کے لیے کب حامی بھریں گے اور پھر عملی میدان میں اترا جائے.....  امیدواری فارم بھر کر واپسی کی تاریخ تک ہی بہت سارے حقائق ہمارے سامنے آ جائیں گے اور آنا بھی ضروری ہے.... مگر ہمیں پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں... شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages