مالیگاؤں : کانگریس کے ڈاکٹر تشار شیواڑے نے استعفی دیا.
مالیگاؤں (وفا ناہید) مہاراشٹر کانگریس میں جہاں ابھی تک سیٹ شیئرنگ پر رسہ کشی جاری ہے وہیں کانگریس کے لیڈران ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہوکر یکے بعد دیگرے پارٹی کو خیرباد کہہ رہے ہیں. باخبر ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مالیگاؤں کانگریس کے ضلعی صدر ڈاکٹر تشار شیواڑے نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا. یہ خبر جنگل کی آگ کی پھیل گئی. اس اطلاع کے ملتے ہی نامہ نگار نے خبر کی تصدیق کے لئے ڈاکٹر شیواڑے سے رابطہ کیا. موصوف نے نمائندے کو بتایا کہ انہوں نے صرف کانگریس کے ضلعی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے. کیونکہ پارٹی کے اعلی قائدین سے ناراض ہیں. وہ 15سال سے کانگریس کے ضلعی صدر ہیں. انہیں لوک سبھا الیکشن لڑنا تھا. لیکن ہر بار کانگریس انہیں نظرانداز کرکے دوسرے امیدواروں کو موقع فراہم کرتی ہیں. 15 سال سے کانگریس کا رویہ یہی ہے. لہذا کانگریس سے اپنی ناراضگی کے اظہار کے لئے انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دیا ہے. واضح رہے کہ کانگریس نے ڈاکٹر تشار شیواڑے کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں