موجودہ حالات میں بین المذاہب مکالمات ہی آپسی دوریوں کو رفع کر سکتے۔
پہور میں ہندو مسلمانوں کے اجتماع میں سہیل امیر شیخ کا اظہار خیال۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) پہور ضلع جلگاؤں میں عید ملن اور مسجد پریچۓ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس انوکھے اور تاریخی پروگرام میں داعی اسلام سہیل امیر شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قصبہ پہور کی مشہور و معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سیاسی سماجی و محکمہ پولیس سے وابستہ انتظامیہ کی خصوصی شرکت رہی سہیل امیر نے اپنی تقریر میں بتایا کہ مسجد امن کا گہوارہ ہے اور یہاں سے انسانوں کی خدمت کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ تاکہ ہمارے سماج میں کوئی فرد نہ بھوکا رہ سکے نہ پیاسا ۔ بلکہ اس کا بہترین انتظام کیا جا سکے ۔ امیر نے اپنی گفتگو میں آگے بتایا کہ اسلام یہ امن کا پیغام دیتا ہے۔ اور آج ساری دنیا کو اس امن کی انتہائی ضرورت ہے۔ کاش کہ ہم تمام لوگ اپس میں ایک ہو کر اس ملک کی تعمیر میں اپنا رول ادا کریں۔
پروگرام میں شمی مولانا 'رفیق سر اور شہر کے معزز شخصیات نے حصہ لیا.
اختتام پر تمام ائے ہوئے مہمانوں کا پھول دے کر استقبال کیا گیا۔ اور انہیں شیر قورمہ پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔
اختتام پر ائے ہوئے برادران وطن نے اس پورے ہی پروگرام پر اپنا تبصرہ اور اظہار خیال پیش کیا۔ جو بہت حوصلہ افزہ اور امیدوں کو بڑھاتا ہے۔ مختلف مذاہب کے نمائندوں نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ اج انہیں اسلام کا صحیح پیغام معلوم ہوا ہے ۔جسے جان کر وہ بہت خوش ہیں ۔اور مسجد کے روحانی ماحول میں بہت سکون اور اطمینان کا احساس ہوا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں