src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کی تمام عیدگاہوں کی صاف صفائی اور راستوں کا پیچ ورک کیا جائے : ایم ڈی ایف - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 اپریل، 2024

مالیگاؤں کی تمام عیدگاہوں کی صاف صفائی اور راستوں کا پیچ ورک کیا جائے : ایم ڈی ایف

 




مالیگاؤں  کی تمام عیدگاہوں کی صاف صفائی اور راستوں کا پیچ ورک کیا جائے : ایم ڈی ایف 





شہریان کچرے و مچھروں سے پریشان اور  لیڈران لوک سبھا انتخابات میں مشغول: احتشام شیخ بیکری والا


 

مالیگاؤں:(پریس ریلیز) کارپوریشن انتظامیہ شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ اختتام پذیر ہے لگتا ہے کروڑوں رپیوں پر مختص صاف صفائی کے بجٹ کو مچھروں یا لیڈران نے کھا لیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق روڈ، گٹر اور نالیوں میں جمع کچرے اور مچھروں سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور چھوٹے بچے جس سے بہت متاثر ہورہے ہیں۔



مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے گزشتہ روز کارپوریشن کمشنر کو ایک تحریری مکتوب پیش کیا گیا۔ احتشام شیخ بیکری والا (سیکریٹری،  ایم ڈی ایف) اور علی حسن(سوشل ورکر) نے کمشنر نے شہر کے بنیادی مسائل، عیدگاہوں کی صاف صفائی اور راستوں کے پیچ ورک کے تعلق سے گفتگو کی۔



احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ ہر سال ماہ رمضان میں صاف صفائی ایک بڑا مسئلہ بن جاتا ہے اور عید گاہوں کی صاف صفائی کو لیکر کارپوریشن کو یاد دہانی کروائی جاتی ہے۔ اج شہریان کچرے کے انبار اور مچھروں سے پریشان ہیں۔ دوسرے طرف لیڈران لوک سبھا انتخابات میں مشغول ہیں۔ یعنی شہرایک بار پھر بنیادی شہولیات اور حقیقی عوامی نمائندوں سے محروم ہوچکا ہے۔



مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے مطالبات کئے گئے ہیں کہ لشکر والی عید گاہ، مہعد ملت عید گاہ، کلو اسٹیڈیم، کلو کٹی، اجتماع گاہ اور تمام عیدگاہوں اور مساجد کے اطراف فوری طور پر صاف صفائی اور دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو کارپوریشن گیٹ پر کچرے کا انبار لگادیا جائے گا اور عوامی دھرنا بھی دیا جائے گا۔ 



مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ذمہ داران میں ڈاکٹر ایس  این انصاری(صدر)، فوجی یونس خان (نائب صدر)، ناطم و شاعر پروفیسر عمران راشد (نائب صدر)،  احتشام شیخ بیکری والا (جنرل سیکریٹری)، قطب الدین ببو ماسٹر(جوائنٹ سیکریٹری)، پروفیسر وسیم موسی (خازن)، شکیل ہمدانی (سرپرست)، اسامہ اعظمی، انجینئرابوذر غفاری، صحافی عبداللہ انصاری(میڈیا انچارج)، صابر ماسٹر، مدثر شیخ اور دیگر اراکین شہر کی عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ایم ڈی ایف کی تحریک کا ساتھ دیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages