بھیونڈی: رکن اسمبلی رئیس شیخ کے استعفی کی خبر سے سنسنی.
خواتین کا احتجاج بھوک ہڑتال کا دیا الٹی میٹم
بھیونڈی (وفا ناہید) بروز سنیچر مورخہ 20 اپریل کو صبح سے بھیونڈی کی گلیوں میں ایم ایل اے رئیس شیخ کے استعفیٰ کی گونج سے کھلبلی مچی ہوئی ہے. حالانکہ اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے. اس ضمن میں نمائندے نے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا. سماج وادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی سے رابطہ کیا گیا مگر وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے. سماج وادی پارٹی کے دیگر ذمےداران نے بھی اس خبر سے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا. جیسے ہی خبر گشت کرنے لگی بھیونڈی کی خواتین اپنے ہردلعزیز ایم ایل اے کی حمایت میں سڑکوں پر اتر آئیں, اور یوٹیوب چینل کو بتایا کہ اگر ایم ایل اے رئیس شیخ استعفی دیتے ہیں تو وہ بھوک ہڑتال کریگیں. بہرحال خواتین کے اس جم غفیر کو اپنے محبوب ایم ایل اے رئیس شیخ کے لئے بھوک ہڑتال کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دیکھ رئیس شیخ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.
مزید تفصیلات کا انتظار ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں