src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 اپریل، 2024

 




آج، کانگریس صدر  ملیکارجن کھرگے اور کانگریس پارلیمانی دل کی صدر محترمہ سونیا گاندھی نے کانگریس کے سینئر لیڈروں اور ہمارے عزیز ورکروں کے سامنے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی کے سب سے اہم مستقبل کے منشور 'نیائے پتر' کا افتتاح و نقاب کشائی کی.

'نیائے پتر' ہندوستان کے لیے ایک طاقتور مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک واضح روڈ میپ ہے۔ یہ غریبوں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ لوگوں کے لیے حساس اور ترقی پسند ضمانتوں اور اسکیموں کا مجموعہ ہے۔ 

 ہم نے ہر وعدہ پورا کیا ہے، ہم اس نیائے پتر میں دیئے گئے تمام وعدوں کو بھی پورا کریں گے۔

(نوجوانوں کا حق) :

1) سب سے پہلے نوکری کی ضمانت ۔ ہر تعلیم یافتہ نوجوان کو 1 لاکھ کی اپرنٹس شپ کا حق دیا جائے گا۔
2) سرکاری نوکریوں میں بھرتی: 30 لاکھ سرکاری نوکریاں، تمام خالی آسامیاں کیلنڈر کے مطابق پُر کی جائیں گی۔
3) پیپر لیک سے آزادی : پیپر لیک ہونے سے روکنے کیلئے نئے قوانین اور پالیسیاں بنائی جائے گی۔
4) گِگ ورکرز کا تحفظ ۔ کام کرنے کے بہتر اصول اور گِگ کارکنوں کے لئے مکمل سماجی تحفظ۔
5) یوا روشنی ۔ نوجوانوں کے لئے 5 ہزار کروڑ کا نیا اسٹارٹ اَپ فنڈ۔

(خواتین کا حق) :

1) مہا لکشمی ۔ ہر غریب خاندان کی ایک خاتون کو ہر سال 1 لاکھ روپیہ دیا جائے گا۔
2) آدھی آبادی، پورا حق۔ مرکزی حکومت کی نئی ملازمتوں میں خواتین کو 50٪ ریزرویشن۔
3) شکتی کا اعزاز ۔ آشا، مڈ ڈے میل اور آنگن واڑی ورکرس کو زیادہ تنخواہ، حکومت کی دوگنی 
شراکت کے ساتھ۔


4) ادھیکار میتری۔ خواتین کو انکے قانونی حقوق اور سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا۔
5) ساوتری بائی پھولے ہاسٹل ۔ کام کرنے والی خواتین کے لئے ڈبل ہاسٹل۔

(کسانوں کا حق) :

1) صحیح قیمت ۔ سوامی ناتھن فارمولے پر مبنی MSP  کی قانونی ضمانت۔
2) قرض معافی ۔ قرض معافی کے منصوبے کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے مستقل کمیشن۔
3) بیمہ کی ادائیگی، برائے راست منتقلی ۔ فصل کے نقصان کے 30 دنوں کے اندر اکاؤنٹ میں رقم کی برائے راست منتقلی۔
4) بہترین امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی ۔ نئی امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی کسانوں کے مشورے سے بنائی جائے گی۔
5) جی ایس ٹی سے آزاد کھیتی ۔ کھیتی کیلئے ضروری ہر چیز سے جی ایس ٹی ہٹا دیا جائے گا۔

(مزدوروں کا حق) :

1) مزدور کا احترام ۔ کم از کم یومیہ اجرت 400 روپیہ، یہاں تک کہ منریگا میں بھی۔
2) صحت کا حق ۔ سب کیلئے 25 لاکھ روپیوں کا ہیلتھ کور، مفت علاج، ہسپتال، ڈاکٹر، دوا، ٹیسٹ، سرجری۔
3) شہری روزگار کی گارنٹی ۔ شہروں کیلئے بھی منریگا جیسی نئی اسکیم۔
4) سماجی تحفظ ۔ غیر منظم کارکنوں کے لئے جانی و حادثاتی بیمہ۔
5) محفوظ روزگار ۔ اہم سرکاری کاموں میں ٹھیکیداری نظام، مزدوری بند۔

(حصے داری کا حق) :

1) شمار ۔ سماجی اور اقتصادی مساوات کے لیے ہر فرد، ہر طبقے کا شمار۔
2) ریزرویشن کا حق ۔ SC/ST/OBC کو آئینی ترمیم کے ذریعے  50%  کی حد کو ہٹا کر ریزرویشن کا پورا حق۔
3) قانونیSC/ST منصوبے کی ضمانت ۔ زیادہ، آبادی زیادہ بجٹ، زیادہ حصہ۔
4) پانی، جنگل، زمین کا قانونی حق ۔ فاریسٹ رائٹس پَٹّوں کا 1 سال میں فیصلہ۔
5) ہماری زمین ہماری حکمرانی۔ جہاں ST سب سے زیادہ ہے، وہاں PESA لاگو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages