src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشاط گرلس ہائی اسکول کی کبڈی ٹیم ڈویژنل لیول پر تیسرے مقام پر فاتح رہی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 نومبر، 2023

نشاط گرلس ہائی اسکول کی کبڈی ٹیم ڈویژنل لیول پر تیسرے مقام پر فاتح رہی

 




نشاط گرلس ہائی اسکول کی کبڈی ٹیم  ڈویژنل لیول پر تیسرے مقام پر فاتح رہی  




مالیگاؤں: آزاد ہندوستان کے سابق وزیراعظم جناب لال بہادر شاشتری نے ایک مرتبہ اپنی تقریر میں اپنی سر زمین اپنی مٹی اور کھیلوں کی اہمیت پر بہت خوبصورت جملہ کہا تھا جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے اور وہ یوں گویا ہوئے کہ مجھے دو ہی لوگ اس مٹی سے جڑے نظر آتے ہیں ایک کسان اور دوسرے کھیلوں کے میدان میں کھلاڑی یہ دونوں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں ملک کا نام فخر سے بلند کرتے ہیں علاوہ ازیں اسپورٹس کی اہمیت پر اس طرح روشنی بکھرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی صحت و تندرستی کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے لہذا ملک کے ہر کونے میں ہمیں اسپورٹس کے بہترین کھلاڑی نظر آتے ہیں اور ہی لئے اسپورٹس کو اسکولوں سے بھی وابستہ رکھا گیا ہے اور اسی ضمن میں شہر ناشک  میں ہر سال تعلقہ و ضلعی سطح پر کبڈی کے مقابلے ہوتے ہیں اور امسال ہونے والے ڈویژنل لیول کے کبڈی کے مقابلوں میں ایک بار پھر نشاط گرلس ہائی اسکول کی طالبات نے نہ صرف حصہ لیا بلکہ ناشک ڈویژن کی تمام ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے تیسرا مقام  حاصل کیا. 

امسال ڈویژنل لیول پر ہوئے کبڈی کے مقابلوں میں انڈر فورٹین گروپ کی  طالبات نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور الحمداللہ گذشتہ کی ہی طرح اس بار بھی نشاط گرلس ہائی اسکول کی انڈر فورٹین لیول کی کبڈی کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ٹیموں کے درمیان ڈویژنل لیول پر تیسرا مقام حاصل کیا اس شاندار کامیابی پر نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر و اراکین، اسکول ہیڈ مسٹریس ،ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی جناب سے تمام ہی کھلاڑیوں اور PT ٹیچرس خصوصاً افروز میڈم اور ہشمینہ میڈم کو دلی مبارک باد پیش کی گئی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages