شہر مالیگاؤں کے حالیہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی دینی، ملی و سیاسی بے وزنی قیادت ۔ آخر کب تلک؟؟؟
چند دنیاوی مفاد کے خاطر سیاسی لیڈران ہر مسلک والوں کو ایک کر لیتے ہیں مگر علمائے کرام۔۔
✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں
آئیے مل جل کر اس دین و شریعت کو اپنا لیں جو کہ کسی بھی قسم کی آتشبازی کو ہر مواقع پر حرام قرار دیا ہے ، ہر نشہ آور چیزوں سے دور رہنے کی تلقین کی ہے ، چوری ڈکیتی وغیرہ نہ کرتے ہوئے رات کو جلد سونے اور دن میں حلال روزی کمانے پر زور دیا ہے
ایک دوسرے کو لعن طعن کرنے ، دھوکہ دہی کرنے اور جھوٹے الزامات لگانے پر سخت سزا کی وعید سنائی ہے ۔ ایمان لانے والوں میں نیک اعمال کرنے ، ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرنے پر انعام کا وعدہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔ وغیرہ
افسوس صد افسوس ۔۔۔۔شہر مالیگاؤں کا سب سے بڑا المیہ یہ ہو گیا ہے کہ ہر کوئی اپنی جگہ خودی کا دامنِ سنبھالنے اور بچانے میں مست ہے ۔ چاہیے علماء کرام ، ائمہ کرام ، سیاسی لیڈران ، سرکردہ شخصیات ہوں یا پھر حالیہ مسلم نوجوانوں کی اکثریت ۔۔۔۔ گذشتہ چند ماہ پہلے ہی کسی دنیاوی مشہور ہیرو کی فلم ریلیز ہونے پر شہر مالیگاؤں کے مسلم نوجوانوں نے آتش بازی ، ہلڑ بازی اور انتہائی ایسی شرمناک حرکتیں کر بیٹھے جس کی وجہ سے سارے شہر کے سنجیدہ افراد اور علماء کرام کا سر شرم سے جھک گیا تھا ۔ تب ان نوجوانوں کو احساس دلانے کے خاطر مختلف ویڈیوز ، تحریروں کے ساتھ ساتھ جمعہ کی تقاریر میں بھی سخت لہجے میں نصیحت کی گئی تھی ۔۔۔۔ مگر گذشتہ روز پھر کسی دوسرے ہیرو کی فلم ریلیز ہونے پر مسلم نوجوانوں کی حرکتیں ، آتشبازی اور ہلڑ بازی ایسے وقت میں انجام دینا جب کہ اسرائیل کے ظالم فوجیوں نے ارض مقدس فلسطین پر ظالمانہ قبضہ جماتے ہوئے دن و رات مسلم نوجوانوں ، عورتوں ، بچوں کو قتل عام کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ مسلم مجاہدین دن و رات مقابلہ آرائی میں لگے ہوئے ہیں اور سارے ممالک کے امن پسند حضرات مختلف امداد کے ساتھ ساتھ مرد وخواتین اور بچے پر زور احتجاج اور خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کر رہے ہیں ۔۔۔
لہذا شہر مالیگاؤں کی تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں فوری طور پر اصلاحی منصوبے بنا کر عوام کے سامنے اتحاد کے ساتھ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
اللہ تعالیٰ عالم اسلام کے مسلمانوں کی ہر طریقے سے مدد فرمائے ۔ آمین
نوٹ : چند دنیاوی مفاد کے خاطر مخبری ، اندھ بھکتی اور جی حضوری کرنے والوں پر کس طرح روک لگ سکے اور ہم دنیا و آخرت میں کس طرح سے کامیاب ہو جائیں ۔؟؟؟؟
پروگرام ترتیب دیا جانا چاہیے ۔ شکریہ ۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں