src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی: ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں 8 نومبر کو مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند سمیت مہاراشٹر جنتادل سیکولر سماجوادی پارٹی میں شمولیت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 نومبر، 2023

ممبئی: ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں 8 نومبر کو مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند سمیت مہاراشٹر جنتادل سیکولر سماجوادی پارٹی میں شمولیت

 




  




 ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں 8 نومبر کو مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند سمیت مہاراشٹر جنتادل سیکولر سماجوادی پارٹی میں شمولیت، اکھلیش یادو کی ہوسکتی ہے مالیگاؤں آمد



مالیگاؤں  (نامہ نگار) مالیگاؤں میں ہم نے جنتا دل سیکولر کے بینر تلے عوامی و سیاسی کام کاج کو انجام دیا ۔ سیاست ہی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے عوامی خدمت انجام دی جاتی ہے۔ کبھی جنتادل کا وزیر اعظم رہا کبھی ریاستیں سرکار رہی لیکن آج جنتادل سیکولر مسلسل کمزور ہوتی گئی اور ہم نے مالیگاؤں سے اس پارٹی میں کام کیا ہے ۔ دیوی گوڑا کے فیصلے کو ہم نے قبول نہیں کیا، اور ہم نے مالیگاؤں شہر کے ورکرس اور عوام سے مشورہ کے بعد پارٹی چھوڑ دی۔ اس درمیان ہمیں تمام سیکولر پارٹیوں کی جانب سے آفر ملا۔ ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ نہال احمد بھی ایک سماجوادی لیڈر تھے۔ اس لئے ہم نے عوامی مشورہ کے بعد سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اسطرح کی مکمل تفصیل آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مستقیم ڈگنیٹی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مالیگاؤں کا مستقبل طے کریگا۔ 8 نومبر کو ممبئی میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں شمولیت ہوگی۔ جنتادل سیکولر کی مستعفی ریاستی باڈی مہاراشٹر لیول پر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کریگی۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اکھلیش یادو سے ہم نے اسمبلی کی امیدواری طلب کی ہے۔ جلد ہی اکھلیش یادو مالیگاؤں میں جلسۂ عام کا وقت دیں گے۔ گٹھ بندھن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ گٹھ بندھن قائم رہیگال۔ ایک سوال کے جواب میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے 2024 کے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں کہا کہ ہم نے اکھلیش یادو سے مالیگاؤں اسمبلی چناؤ میں امیدواری طلب کی ہے اور اگر ہمیں امیدواری ملتی ہے تو ہم چناؤ لڑیں گے۔ مفتی اسماعیل کا ہم اسمبلی الیکشن میں کام نہیں کریں گے ہوسکتا ہے کہ مفتی اسماعیل ہمارا کام کرے ۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ گٹھ بندھن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہی مفتی اسماعیل کا کام کریں بلکہ وہ بھی ہمارا کام کرسکتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں شان ہند نہال احمد نے کہا کہ ہمارے نظریات کے مطابق اقلیتی برادری کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہم نے سماجوادی پارٹی کو چنا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں رضواں سر، رشید سیٹھ ایولے والا، سہیل عبد الکریم، خورشید کابل، مولانا زاہد ندوی، مولانا اسماعیل جمالی، رئیسوں کلرک خورشید سیٹھ ابو شعیب نہالی، فیضان یوسف، رئیس ستارہ، شہزاد ماسٹر، عارف حسین پاپا، ساجد پاپا، لائٹ والا، عمران باقی سمیت 40 افراد  شریک  تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages