ڈاکٹر نورالدین ملاجی کو نیشنل فینیکس گولڈ اسٹار ایوارڈ تفویض کیا گیا۔
کاسودہ (نمائندہ کاسودہ فرید ملاجی) کاسودہ کے ساکن مولانا آزاد وچار منچ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر سینئر صحافی ڈاکٹر نورالدین ملاجی کو آدھار سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کی یہ تقریب پمپری چنچوڑ پونہ کے میونسپل کارپوریشن ہال میں منعقد کی گئی تھی۔ ڈاکٹر سنیتا موڈک اناتھو کی نواسی سندھو تائی سپکال مانسکنیا بانی صدر کلیانی، مہیلا سیوا سنستھا ناسک ضلع کے صدر جناب رویندر کلکرنی، سابق جج پونا کدم، کرناٹک کے مشہور مقررین کی موجودگی میں ڈاکٹر نورالدین ملاجی کو نیشنل فینیکس گولڈ اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ ان کی طرف سے کئے گئے سماجی کاموں کا اعتراف ہے۔ وہ غریبوں کے دکھوں کو دور کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، انھوں نے اپنی پوری زندگی حکومت کی ہر اسکیم کو غریبوں تک پہنچانے کے لیے وقف کر رکھی ہے۔
وہ ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔وہ قومی لیڈروں کی صد سالہ پیدائش کےقومی قائدین کی صد سالہ جینتی کے پروگراموں کا انعقاد کرکے اور معاشرے کے سامنے ان کی طرز زندگی کو پیش کرکے ہندو مسلم اتحاد کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم، مولانا آزاد جینتی، محرم میں سبیل کی بنیاد بھی انہوں نے ہی رکھی ہے۔
نیشنل فینیکس گولڈ اسٹار ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر انہیں ہر طرف سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں