نر ہری جھروال کے ہاتھوں ناسک میں عارف بیگ کو پر بارتن ایوارڈ دیا گیا
مالیگاؤں ۔ ( نامہ نگار ) اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زہری جھروال کے ہاتھوں ناسک میں عارف بیگ کو پر بار رتن ایوارڈ 2023 ء سے نوازا گیا۔ موصوف کی سماجی اور طبی شعبے میں خدمات کے مد نظر یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا، جس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ناسک کے گروڈ جھیپ اکیڈمی گنگا پور ڈیم ، ناسک کے قریب منعقدہ ایک پروگرام میں جہاں ضلع ہی نہیں ریاست بھر کی سماجی، سیاسی شعبہ طب سے جری سر کرد و شخصیات موجود تھیں انہیں یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے ۔ مذکورہ ایوارڈ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے الرضا اسپتال سے لے کر سہارا اسپتال تک ان کی خدمات مسلمہ رہی ہے۔ کو رونا عفریت میں بھی انہوں نے الرضا اسپتال میں مقامی متاثرین کے علاوہ ضلع ناسک کے مختلف متاثرین کے لئے الرضا اسپتال میں کو رونا سے بچاؤ اور راحت کے لئے ماسک سیلینڈ رطبی سہولیات کی فراہمی کے لئے دوڑ دھوپ کرتے ہوئے اقدامات اٹھائے، جس کی روشنی میں دی پر بار رتن 2023ء ایوارڈ کے لئے ان کی سفارش عمل میں آئی اور گزشتہ روز ناسک میں منعقدہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نر ہری حجروال کے ہاتھوں مذکور ہو ایوارڈ مومنٹو، توصیفی سند تفویض کیا گیا۔ موصوف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سماجی اور طبی شعبے میں ان کی خدمات کے لئے شہر میں سماجی اداروں سے لے کر حکومتی اداروں تک رابطہ برقرار رہا ہے۔ مذکورہ ایوارڈ کے لئے ناسک میں کئی سرکردہ افراد کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔ ہر سال تفویض کئے جانے والے اس ایوارڈ کیلئے مالیگاؤں میں پہلی مرتبہ پر بار رتن ایوارڈ 2023 کسی سماجی اور طبی شعبے کے تخلص کو دیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں