src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 29 نومبر، 2023

 


 مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے پر قابلِ اعتراض تبصرے کے الزام میں ممبئی کے سابق میئر گرفتار ۔ 



 ممبئی: ممبئی کے سابق میئر دتہ دلوی کو وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔  شیوسینا ادھو گروپ کے لیڈر دتہ دلوی کی گرفتاری پر ممبئی کی سیاست بھی گرم ہوگئی ہے۔  دتہ دلوی پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر تنقید کرتے ہوئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔  دلوی کے خلاف ممبئی کے بھانڈوپ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  ممبئی کے سابق میئر کی گرفتاری پر پولیس اسٹیشن کے باہر شیوسینکوں کی بھیڑ بھی جمع ہوگئی۔  اس کے بعد وہاں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔


 بھانڈوپ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ 26 نومبر کو ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا نے مضافاتی بھانڈوپ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔  الزام ہے کہ اس پروگرام میں دلوی نے مبینہ طور پر شندے کے خلاف کچھ قابل اعتراض بیانات دیے تھے۔  سابق میئر دتہ دلوی کو آج صبح ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔  دلوی کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی شیوسینا ادھو گروپ کے لیڈر سنجے راؤت بھی تھانے پہنچے۔


 بھانڈوپ پولیس نے دلوی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 153 (اے)، 153 (بی)، 153 (اے) (1) سی، 294، 504، 505 (1) (سی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے بعد سے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔    دلوی کے خلاف وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے ساتھ بدسلوکی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس اب انہیں عدالت میں پیش کرے گی۔  عدالت میں پیشی کے ساتھ ساتھ پولیس اسے ریمانڈ پر لے کر اس معاملے میں چارج شیٹ بھی پیش کر سکتی ہے۔  اس کے لیے ان کی میٹنگ کا ویڈیو قبضے میں لیا گیا ہے۔  اس کی فارنسک تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages