src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے افسانوی نشست کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 11 اکتوبر، 2023

ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے افسانوی نشست کا انعقاد

 








ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے افسانوی نشست کا انعقاد 



(ڈاکٹر نسرین بانو (افسانہ نگار) کی ڈاکٹر صالحہ صدیقی اور محمد ضیاء العظیم سے بات چیت ) 




پھلواری شریف پٹنہ11/اکتوبر (محمد ضیاء العظیم) : ملک کی نامور ادبی تنظیم ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد پروگرام  "افسانہ اور افسانہ نگاری "کے تحت 11/اکتوبر 2023 بروز جمعرات صبح 12/بجے، ملک کی مایہ ناز قلم کار، افسانہ نگار ڈاکٹر نسرین بانو سے ڈاکٹر صالحہ صدیقی چئیر پرسن ضیائے حق فاؤنڈیشن اور محمد ضیاء العظیم برانچ اونر ضیائے حق فاؤنڈیشن نے  افسانہ نگاری پر بات چیت کی " اکیسویں صدی میں افسانہ نگاری "  پر سیر حاصل گفتگو کی۔

دوران گفتگو موصوفہ نے اردو ہندی افسانہ ، اردو ہندی زبان وادب کی اہمیت و افادیت اور اس کی ضرورت و تقاضے ، اردو ہندی زبان وادب کے ساتھ داخلی اور خارجی مسائل پر بے لاگ تبصرے کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ 


پروگرام کو یوٹیوب چینل علم کی دنیا سمیت مختلف سوشل پلیٹ فارم پر دیکھے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

 پروگرام کی ابتداء محمد ضیاء العظیم نے تلاوت قرآن پاک سے کی، بعدہ محمد ضیاء العظیم برانچ اونر ضیائے حق فاؤنڈیشن نے ڈاکٹر نسرین بانو کا تعارف کراتے ہوئے ان کی تمام تصنیفات کا تذکرہ کیا، جن کی فہرست اس طرح ہے،، 

,,, چھاؤں کی دھوپ ہندی (کہانیوں کا مجموعہ)

دھرتی ماں کا زخم (ہندی کہانیوں کا مجموعہ)

تیسری اہٹ ہندی (کہانیوں کا مجموعہ)

بند مٹھی ( اردو افسانوں کا مجموعہ)

ایک اور کوسی (اردو  ناولٹ)

نرالا کی رچناؤں میں معنوی بھاؤ نا (ہندی تحقیقی مقالہ)،،،


پھر ناظم و کنوینر پروگرام، ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے ضیائے حق فاؤنڈیشن کا تعارف کراتے ہوئے فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے متعارف کرایا، اور ڈاکٹر نسرین بانو  کی علمی وادبی سفر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی، جس کے بعد سوال وجواب کا سلسلہ شروع ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر نسرین بانو نے کہا کہ ہمیں اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے کہ زندگی میں ہم جن چیزوں سے آسودگی حاصل کر رہے ہیں کیا ہمارے ارد گرد جو ہیں انہیں یہ چیزیں میسر ہیں یا نہیں، 

پھر انہوں نے اپنا ایک افسانہ ,, مداوا ،، سنایا جس میں ایک عورت کا وہ کرب تھا جس کا شوہر فوجی میں تھا اور وہ شہید ہوچکا تھا، لیکن شوہر کی شہادت پر جو اسے عزت واحترم ملتے ہیں تب اسے اندازہ ہوتا ہے کہ شوہر دنیا کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، جو زندگی میں بھی آسائش پہنچاتا ہے، اور مرکر بھی احترام بخشتا ہے ۔

اخیر میں ضیائے فاؤنڈیشن کی جانب سے محمد ضیاء العظیم(پٹنہ) نے اپنے تاثرات پیش کئے، اور تمام مہمان افسانہ نگار کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد ڈاکٹر صالحہ صدیقی چئیر پرسن ضیائے حق فاؤنڈیشن نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔

اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں خصوصی طور پر ضیائے حق فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن واسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سمستی پور کالج (متھلا یونیورسٹی) ڈاکٹر صالحہ صدیقی،   محمد ضیاء العظیم،فاطمہ خان کا نام مذکور ہے جن کی محنت وکاوش کی وجہ سے یہ پروگرام پایہ تکمیل تک پہنچ سکا، 

جبکہ عمومی طور پر  زیب النساء، شمیمہ بانو، فقیھہ روشن، عفان ضیاء، حسان عظیم کا نام مذکور ہے۔

 واضح رہے کہ ضیائے حق فاؤنڈیشن ایک سماجی ،فلاحی اور ادبی تنظیم ہے جو دیگر ادبی خدمات میں سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہے،اس سے قبل بھی کئی اہم شعراء و ادباء و صحافی کو ان کی علمی وادبی خدمات کی بناء پر اعزازات سے نواز چکی ہے، ٹرسٹ خصوصیت کے ساتھ ان شعراء وادباء کو تلاش کرتی ہے جو ایک اچھے فنکار ہونے کے باوجود بھی دنیائے ادب انہیں نظر انداز کرتی ہے اور وہ گمنامی کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، انہیں تلاش کرکے ان کے علوم وفنون سے دنیائے ادب کو متعارف کراتی ہے ،  مذکورہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر پٹنہ  کے قلب میں واقع مسلم اکثریتی علاقہ پھلواری شریف میں ایک ادارہ مدرسہ ضیاء العلوم اور ایک لائبریری ضیائے حق فاؤنڈیشن پبلک لائبریری  بھی چل رہی ہے، جہاں  بچے بچیاں اپنی علمی وادبی پیاس بجھا رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages