انڈوپاک میچ کے لیے ویسٹرن ریلوے نے کیا خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان۔
ممبئی: گجرات کے احمد آباد میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے لیے ویسٹرن ریلوے نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے نے ممبئی سینٹرل اور احمد آباد کے درمیان سپر فاسٹ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے نے یہ فیصلہ شائقین کرکٹ کی سہولت اور انہیں خصوصی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔ ویسٹرن ریلویز کے مطابق احمد آباد میں 14 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ کے لیے خصوصی ٹرین کے ذریعے پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے جانے والے کرکٹ شائقین کے اضافی ہجوم کو ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔ ویسٹرن ریلوے کے مطابق یہ اسپیشل ٹرین ممبئی سینٹرل سے چلے گی اور اگلے دن واپس آئے گی۔ اس کے لیے ریلوے نے خصوصی کرایہ مقرر کیا ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اس میچ کی سیکیورٹی کے لیے احمد آباد میں سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ویسٹرن ریلوے نے جہاں ایک خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے وہیں احمد آباد میٹرو بھی میچ کے دن صبح 1 بجے خدمات فراہم کرے گی۔ پاکستانی ٹیم 11 سال بعد احمد آباد میں میچ کھیلے گی۔ اس میچ میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں