src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شہر عزیز مالیگاؤں ہر لحاظ سے تنزلی اور کھنڈرات میں تبدیل۔۔۔۔۔ بزرگی، جی حضوری اور اندھ بھکتی کی وجہ سے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 29 اکتوبر، 2023

شہر عزیز مالیگاؤں ہر لحاظ سے تنزلی اور کھنڈرات میں تبدیل۔۔۔۔۔ بزرگی، جی حضوری اور اندھ بھکتی کی وجہ سے

 









شہر عزیز مالیگاؤں ہر لحاظ سے تنزلی اور کھنڈرات میں تبدیل۔۔۔۔۔ بزرگی، جی حضوری اور اندھ بھکتی کی وجہ سے



معاملہ 366 کروڑ کا ہو یا 600 کروڑ کا


✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں


کوئی حاملہ خواتین کے درد و تکالیف کو محسوس کر سکا کہ گذشتہ دس سالوں میں کتنے حمل ضائع ہو چکے ؟ کوئی ان بوڑھے مرد وخواتین کی آہوں اور منہ سے نکلی ہوئی بد دعاؤں کو محسوس کر سکا*  *جن کی کمر اور منکے کی تکلیفوں کو شہر مالیگاؤں کی گڑھا نما کھنڈر سڑکوں نے دوبالا کر دیا*

*ان باپردہ ماں اور بہنیں ، مہذب مرد وخواتین جو اندر ہی اندر گھٹن محسوس کر رہی ہیں اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، دھول مٹی کی وجہ مختلف بیماریاں جھیل رہی ہیں* ۔ *اس کی صرف اور صرف ایک ہی وجہ ہے ۔۔۔۔  یہ لوگ یو ٹیوب پر آ کر انٹرویو نہیں دے سکتے* ۔ *اخبارات میں مراسلے  شائع نہیں کر سکتے*

*تحریک نہیں چلا سکتے*


*یہ مالیگاؤں ہی ہے پیارے*


*جہاں ہر شخص صرف اپنا الو سیدھا کرنے میں ہی لگا ہوا ہے چند دن کی دنیاوی عیش و آرام کے خاطر* *ہر کوئی اپنی مرضی سے فیصلے لے کر آگے بڑھ رہا ہے چاہے معاملہ شریعت کے خلاف ہی کیوں نہ ہو ۔ اندھ بھکتی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے* *جھوٹی شان و چند دنیاوی مفاد کے خاطر ایک دوسرے کا استقبال کرنا ایک فیشن بن گیا ہے*

*ہر فیلڈ میں مافیاؤں کا راج جس سے انسانیت سرمشار ہو رہی ہے*

*امیر دن بدن امیر ہوتا جا رہا ہے اور غریب بے چارہ نہ چاہتے ہوئے بھی خود کشی کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے*

*مین چوراہوں پر گندگی کے ڈھیر صاف کر کے پاکی آدھا ایمان ہے حدیث بورڈ لگایا جاتا ہے چند دنوں کے بعد حدیث کو ہٹا دیا گیا اور پھر سے کچرے کا ڈھیر دکھائی دے رہا ہے*

*آج بھی نوجوانوں کی اکثریت چوک چوراہوں ، ہوٹلوں پر دیر رات تک مختلف لہو لعب میں ٹائم پاس کر کے دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی برباد کرتے دکھائی دے رہی ہے ۔ مگر* ۔۔۔۔‌۔ *علماء کرام جمعہ کے خطبات میں نوجوانوں ، سرپرستوں کو نصیحت کرنے کا اہتمام تو کرتے ہیں مگر اس وقت مسجد خالی نظر آتی ہے اور جب مسجد بھر جاتی ہے تو ہمارے پاس صرف عربی خطبہ ہی باقی ہوتا ہے جسے اوندھے گڑھوں پر پانی ڈالنے کے مصداق خانہ پری کرنا پڑتا ہے* 

*ہمارے لیڈران ہر اعتبار سے ناکارہ ثابت ہو چکے ہیں ، لوٹ کھسوٹ کر کے بندر بانٹ مچا دیتے ہیں اور پھر اندھ بھکتوں ، بھولی بھالی عوام کو بے وقوف بنانے ، لبھانے کے خاطر کوئی جھوٹا ، سچا  بیان دے دینا یا تھوڑا بہت کام کر دینا اور آگے کے لئے پھر سے جھوٹے  وعدوں کی بوچھار کر  دینا ۔ پھر جھوٹی شان و شوکت کے لئے استقبال ہونا اور اندھ بھکتوں کا مضبوط ہونا ایک دنیاوی فیشن بن گیا ہے*  *یہاں عوام کے ساتھ ساتھ ہر ڈپارٹمنٹ کے افراد ، آفیسران ، اساتذہ ، علماء کرام ، سرکردہ شخصیات* ،

*ہر کوئ دھول مٹی ، روڈ گٹر ، گندگی اور  گندی سیاست وغیرہ سے روزآنہ پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں* ۔  *مگر* ۔۔۔۔۔

*آخر کب تک ہم یوں ہی خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا پسند کریں گے اور ہمارے بچوں کے مستقبل بھی ان ہی غیر ذمہ داران کے بھروسے چھوڑ دیں گے* ؟؟؟

*ہرگز نہیں*..... *آج بھی شہر عزیز مالیگاؤں کی بقاء اور استحکام کے خاطر ناکارہ لیڈران سے حساب لینا ہوگا*

*اور اتحاد کے ساتھ عملی میدان میں اتر کر ایک پائیدار تحریک چلانے کی اشد ضرورت ہے*

*روڈ ، گٹر اور ٹھیکیداری جیسی گندی سیاست سے ہٹ کر شہر عزیز مالیگاؤں کو تعلیمی ، کھیل کود ، روزگار اور ہاسپٹل لائن سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages