src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایرنڈول میں سدرشن چینل کے ایڈیٹر سریش چوہان کے خلاف شکایت درج - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 21 اکتوبر، 2023

ایرنڈول میں سدرشن چینل کے ایڈیٹر سریش چوہان کے خلاف شکایت درج

 















ایرنڈول میں سدرشن چینل کے ایڈیٹر سریش چوہان
 کے خلاف شکایت درج


 ایرنڈول(وفا ناہید) آج 21 اکتوبر 2023 کو ایرنڈول شہر کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی و ملی ذمہ داران اور شہر کے سرکردہ افراد کے ایک وفد نے ایرنڈول پولیس اسٹیشن میں مکتوب دے کر اپنا خاموش احتجاج درج کیا۔  14 اکتوبر 2023 کو رات 8.30 بجے سدرشن نیوز چینل کے ایڈیٹر سریش چوہان نے  بنڈاس بول کے ایک شو میں مسلمانوں کے گنبد خضریٰ پر ایک اینی میٹڈ فلم دکھائی اس فلم میں میزائل فائر کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ جس سے ہندوستان بھر کے مسلمانوں  کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اس پر ملک کے ہر حصے سے احتجاج درج کیا گیا اور  پابندی لگا دی گئی ہے ۔ جب کہ مختلف مقامات سے  اب بھی احتجاج جا ری ہے۔



 آج ایرنڈول پولیس اسٹیشن میں سریش چوہان اور جن 4 افراد نے ڈیبٹ (بحث) میں حصہ لیا تھا۔ ان کے خلاف ائی پی سی کی دفعات اور یو اے پی 1967 کے آئی ٹی سیکشن کے تحت جرم کا  اندراج کیا جائے ۔ ایرنڈول کے وفد کی جانب سے اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ۔



  ایرنڈول پولیس اسٹیشن کے پی آئی ستیش گوراڈے صاحب نے باہر آکر وفد سے ملاقات کی اور شکایتی مکتوب کو قبول کیا۔ سابق کارپوریٹر اسلم دادا پنجاری نے پولیس سے درخواست کی کہ وہ جرم کے اندراج کا اندراج کریں اور مطالبہ کیا کہ یہ درخواست نہیں بلکہ شکایت ہے۔  پی آئی صاحب نے یہ بھی یقین دلایا کہ میں ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی صاحب سے بات کروں گا اور مزید معلومات کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

 اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر شیخ سندو صاحب، سماجی کارکن شیخ فاروق بھائی، شیو سینا،کے ضلعی چیف مائناریٹی شیخ عارف بھائی، نیشنلسٹ کانگریس تعلقہ چیف مائناریٹی ایرنڈول کے ایڈوکیٹ احمد سید صاحب، شیوسینا کے سابق کارپوریٹر شیخ سلیم صاحب، سماجی کارکن عارف پروندر صاحب، کانگریس کے شہر اقلیتی لیڈر شیخ کلیم صاحب، شیو سینا کے سلمان پٹھان صاحب، ایم آئی ایم لیڈر شیخ محسن رضا صاحب، کانگریس کے سماجی کارکن شیخ رحیم بھائی، شیخ منٹو بھائی کانکریس، قاریہ شیل شیتکری رحیم مجاور صاحب، تاجر لالہ بھائی، تاجر صدام بھائی، بڑھئی گڈو بھائی، شیخ وسیم بھائی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages