src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> چندر پور میں آئس کریم خریدنے گئی حاملہ خاتون کی موت سے سنسنی، رات بھر لاش کے پاس بیٹھا رہا 4 سالہ معصوم بچہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 20 اکتوبر، 2023

چندر پور میں آئس کریم خریدنے گئی حاملہ خاتون کی موت سے سنسنی، رات بھر لاش کے پاس بیٹھا رہا 4 سالہ معصوم بچہ




چندر پور میں آئس کریم خریدنے گئی حاملہ خاتون کی موت سے سنسنی، رات بھر لاش کے پاس بیٹھا رہا 4 سالہ معصوم بچہ 





 چندر پور: مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں ایک  ایک حاملہ خاتون کی موت سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ واضح رہے کہ رات کے وقت یہ خاتون اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ  آئس کریم خریدنے گھر سے نکلی تھی۔ جمعرات کی صبح ایک ندی کے پل کے قریب مردہ حالت میں پائی گئی۔  اس دوران اس کا بیٹا رات بھر لاش کے پاس بیٹھا رہا۔  یہ معلومات ایک پولیس افسر نے دی۔   



 پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) رویندر سنگھ پردیسی نے بتایا کہ سشما کاکڑے بدھ کی رات تقریباً 9.30 بجے اپنے بیٹے دروانش کے ساتھ بلار پور کے ٹیچرس کالونی میں واقع گھر سے نکلی تھی۔  لیکن واپس نہیں آئی۔  ایس پی نے بتایا کہ خاتون کا شوہر پون کمار کاکڑے ایک بینک ملازم ہے۔  انہوں نے بتایا کہ پون اور اس کے دیگر رشتہ داروں نے کچھ دیر تک سشما کی تلاش کی اور پھر بلار پور پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔



 انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے پون کمار اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ سشما کی لاش راجورا-بلارپور روڈ پر وردھا ندی پر پل کے پاس پڑی ہے۔  جلمعرات کی صبح 4 بجے جب پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو درونش لاش کے پاس بیٹھا ہوا پایا گیا۔



 پردیسی نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ وہ بدھ کی رات دیر گئے پل سے کیچڑ  میں گرگئی۔  تاہم موت کی وجہ جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages