src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شاہ ذاکر مثالی معلم اعزاز سے سرفراز ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 3 اکتوبر، 2023

شاہ ذاکر مثالی معلم اعزاز سے سرفراز ۔

 










شاہ ذاکر مثالی معلم اعزاز سے سرفراز۔



جلگاؤں؛ (عقیل خان بیاولی) شہر کے معروف تعلیمی ادارہ کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں علم ہندسہ و علم ریاضی مضامین کی تدریسی خدمات کے فرائض انجام دیئے والے معلم شاہ ذاکر امان اللہ کو ان کی کم و بیش تین دہائیوں کی نمایاں تدریسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دھولیہ کی نیشنل نیچرل ہیومن رائٹس پروٹیکشن فورم نے قومی سطح کے" مثالی معلم "اعزاز برائے ٢٠٢٣سے نوازا۔ موصوف درس و تدریس میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں آپ نے طلباء کو اپنے مضامین بآسانی سمجھنے اور پریکٹیکل کے لئے نصاب پر مشتمل سینکڑوں کی تعداد میں ماڈلز تیار کۓ ہیں جن سے نہ صرف اسکول بلکہ قرب وجوار کے دیگر اسکول کے طلبا و اساتذہ کرام بھی مستفیض ہوتے ہیں لاک ڈاؤن کے دوران جب عام دیہی طلبہ اور خصوصاََ دختران کی حصول علم کی راہیں تنگ ہوگئی تھی اس اثناء میں موصوف نے  یو ٹیوب چینل  کی معرفت اور آن لائن کلاسس لیکر ریاست بھر کے نہ صرف طلبہ بلکہ اپنے مضامین کے اساتذہ کرام کی بھی رہنمائی کی۔ محکمہ تعلیم ضلع پریشد جلگاؤں، ایس سی آر ٹی پونہ اور vopa تنظیم کے اشتراک سے ان لائن درس و تدریس کی فریمنگ و تیاری میں ضلع جلگاؤں کی کامیاب نمایندگی کی مسلسل کئ مہینوں کی جانفشانی سے نصابی ویڈیوز ترتیب دیۓ ۔علاوہ ازیں موصوف سماجی فلاحی خدماتی علمی ادبی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں بالخصوص اپنی شاہ برادری کی تعلیمی سماجی ترقی میں سرگرم عمل ہیں۔ان نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے موصوف کو اہل خانہ کے ساتھ طمغہ اعزاز ،سند کرنل (ریٹائرڈ )گنپتی شرینیواسن کے ہاتھوں دیا گیا اس موقع پر ادارہ کے قومی عہدیداران موجود تھے ‌اس کارکردگی پر  حلقہ تعلیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages