src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مدرسہ ضیاء العلوم میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 1 اکتوبر، 2023

مدرسہ ضیاء العلوم میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم کا انعقاد









مدرسہ ضیاء العلوم میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم کا انعقاد



پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 01/ اکتوبر 2023 (پریس ریلیز) مدرسہ ضیاء العلوم (ضیائے حق فاؤنڈیشن) میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسہ ضیاء العلوم کے چند طلبہ و طالبات نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور ایک دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا کہ انسان کی زندگی، صحت وتندرستی کا دارومدار صاف ستھرے رہنے پر ہے، اس موقع پر مدرسہ ضیاء العلوم کے اساتذہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں صاف ستھرے رہنے اور معاشرے کو صاف ستھرے رکھنے کی تلقین کی، اس موقع پر ضیائے حق فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے بھی طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی روشن مستقبل کے لئے دعا دیں،



مزید ڈاکٹر صالحہ نے یہ کہا کہ اسلام بھی ہمیں صاف ستھرے رہ کر زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتا ہے، قرآن واحادیث میں کثرت سے اس بات کی تلقین کی گئی ہے کہ تم اپنا ظاہر وباطن صاف ستھرا رکھو،



واضح رہے کہ ضیائے حق فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی ٹرسٹ ہے، جو اپنی خدمات کی بنا پر محتاج تعارف نہیں ہے، قلیل مدت میں اس نے کارہائے نمایاں انجام دیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages