src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ناسک ضلع پریشد اسکول کے منتظمین پر بھڑکے دیپک کیسرکر، گوتمی پاٹل کے ڈانس پروگرام پر کاروائی کا دیا انتباہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 1 اکتوبر، 2023

ناسک ضلع پریشد اسکول کے منتظمین پر بھڑکے دیپک کیسرکر، گوتمی پاٹل کے ڈانس پروگرام پر کاروائی کا دیا انتباہ

 








ناسک ضلع پریشد اسکول کے منتظمین پر بھڑکے دیپک کیسرکر، گوتمی پاٹل کے ڈانس پروگرام پر کاروائی کا دیا انتباہ




ناسک: ناسک ضلع میں دو دن پہلے ڈنڈوری تعلقہ کے ولکھیڈ گاؤں کی ضلع پریشد اسکول کے احاطے میں رقاصہ گوتمی پاٹل کے رقص کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔  ضلع پریشد کی ان اسکولوں میں انتہائی غریب گھرانوں کے بچے پڑھتے ہیں۔ اس پروگرام میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی تھی۔ گوتمی پاٹل کا  پروگرام دیکھنے کے لئے اسکول کی چھت پر بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی تھی، اور اسکول کی چھت سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے ضلع پریشد اسکول میں گوتمی کے پروگرام پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔  انہوں نے اس معاملے میں پروگرام کے منتظمین کے خلاف کاروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔  اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے کہا ہے کہ ضلع پریشد اسکولوں میں گوتمی پاٹل ڈانس کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ احمد نگر میں بغیر اجازت پروگرام منعقد کرنے پر مہاراشٹر   کی مشہور لوک ڈانسر گوتمی پاٹل کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔


  

اس معاملے کے طول پکڑنے کے بعد وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے کہا ہے کہ بچے کیا چاہتے ہیں؟  بیٹھنے کے لیے اچھے بینچ ہونے چاہیے۔  ہمیں اسکول کے لئے اچھی عمارتوں کی ضرورت ہے، ہمیں اچھے بیت الخلاء کی ضرورت ہے۔ اگر اس کے لیے پیسہ آ رہا   ہیں تو آپ کو کیا اعتراض ہے؟  مجھے نہیں معلوم کہ گوتمی پاٹل کو ڈانس کس نے کروایا۔  اگر وہ اسکول کے احاطے میں رقص کرتی ہے۔ تو منتظمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages