ن
شاط گرلس ہائی کو آل مالیگاؤں سائنس نمائش میں دوم انعام.
نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام جاری نشاط گرلس ہائی اسکول شہر مالیگاؤں کا قدیم تعلیمی ادارہ ہے جو اپنی تعلیمی، تدریسی، ثقافتی سرگرمیوں میں ہمیشہ صف اول میں ہوتا ہے جس کی ایک مثال یہ بھی ہیکہ حالیہ دنوں میں مالیگاؤں سائنس سینٹر کی جانب سے ایک آل مالیگاؤں انٹر اسکول سائنس نمائش کا پروگرام اسکس لائبریری میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد طلباء میں سائنسی افکار کو پیدا کرنا، تخلیقی وصف کو جلا دینا تھا جس میں شہر مالیگاؤں سے کل 20 پروجیکٹس شامل مقابلہ ہوئے اور نشاط گرلس ہائی کی جانب سے پاسکل کے قانون PASCAL'S LAW پر ایک پروجیکٹ سائنس کی فعال معلمہ و انچارج ٹیچر بشریٰ میڈم اور دیگر نشاط گرلس ہائی سائنس ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ کے تعاون سے پیش کیا گیا جس کو طالبات نے نہایت ہی بہترین انداز میں خوبصورت بینر (چارٹ) اور ورکنگ پروجیکٹ کی مدد
سے بیان کیا اور اس بات کو ثابت کیا کہ اس طرح کے پروگرام میں نہایت ہی انوکھے اور کارآمد موضوع کا انتخاب کیا جاتا ہے جو کہ انفرادی Talent اور اپنے حاصل شدہ علم کی روشنی میں بیان کیا جاتا ہے، ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مہمانان و منصفانِ تقریب نے نشاط گرلس ہائی اسکول کے ورکنگ پروجیکٹ کو دوم انعام سے سرفراز کیا جس پر اسکول ہذا کی ہیڈ مسٹریس انصاری صبیحہ میڈم اور اراکین انجمن نے انچارج ٹیچر اور سائنس ڈپارٹمنٹ کے تمام ہی اساتذہ و شریکِ مقابلہ طالبات کو مبارکباد پیش. کی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں