ملّت جونیئر کالج میں" سر سید احمد خاں" کی شخصیت و خدمات پر سیمنار.
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) ملّت جونیئر کالج میں عظیم مصلّح،تعلیمی ترقی کے عَلم برادار،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا۔آغاز گیارہویں جماعت کے طالب علم محمد اسمٰعیل نے تلاوت قرآن پاک سے کی۔الماس سید عثمان نے حمد باری تعالٰی پیش کی جبکہ انعم خان نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔بعد ازیں شعبہ اردو اور تاریخ کی سمیہ شاہ میڈم نے سرسید احمد خاں کی علمی وسماجی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی۔اسی طرح شیخ زیان احمد نے سیر سید احمد خاں کی شخصیت،علمی کاوشیں اور علی گڑھ یونیورسٹی کے قیام کی داستان پروجیکٹر کی مدد سے پیش کی۔اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل عفیفہ شاہین نے سر سید احمد خاں کی طرح قوم و ملّت کے لیے مزید تعلیمی تحریک کی کمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سرسید کی تعلیمی مشعل کو تھامیں اور اس سے قومِ مسلم میں مایوسی کی ظلمت کو دور کرنے میں معاون بنئے۔پروگرام میں کالج کے سوپروائزر سیدمختار سر کے علاوہ عتیق اللہ خان سر بھی موجود تھے۔اظہار تشکر فرحانہ میڈم نے ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں