اسلاف کرام پر تلاوت قرآن کے وقت رقت طاری ہوجایا کرتی(حافظ رفیق عطاری)
مورخہ 11/اکتوبر بروز بدھ الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم کے زیر اہتمام ماسٹر عبدالرشید کاملی اور کاملی محمد رمضان صاحبان کی سرپرستی میں الفرقان تعلیمی کارکردگی اجلاس کا پانچواں پروگرام صبح9:00 بجے وقت کی پابندی کے ساتھ قرآن کریم کے لاہوتی نغمات سے شروع ہوا۔ بعد ازاں نعت رسول پیش کی گئی اور اُس کے بعد مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن جماعت دینیات سوم کے طلبا نے بہت ہی حسین انداز میں تلاوت،کلمہ،احادیث اور نوری قاعدہ مع اجراء میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔محفل میں حافظ رفیق برکاتی صاحب(امام مسجد حنیف صابر) اور شفیق احمد(موذن)موجود رہے۔حافظ رفیق برکاتی صاحب نے علم کے حوالے سے نفیس گفتگو فرمائی۔جب کہ چھٹا اجلاس دوپہر 2:30 بجے تلاوت قرآن سے رواں کیا گیا۔بعدہ جماعت دینیات چہارم کے طلبا نے پارہ عم مع التجوید سے منتخب سورتوں کی تلاوت کی اور تلاوت کردہ سورتوں سے قواعد تجویدیہ کا اجرا کیا جن کو سن کر سرپرست اور سامعین محظوظ ہوئے۔جب کہ حافظ رفیق عطاری(امام مسجد سید اظہار اشرف) اور حافظ مبارک اشرفی صاحبان نے پروگرام کو زینت بخشی۔دوران تقریب حافظ رفیق عطاری صاحب نے طلبا کو نصیحتیں کیں اور فرمایا کہ ہمارے اسلاف بالخصوص امام اعظم ابو حنیفہ تلاوت کے وقت آپ پر رقت طاری ہوجایا کرتی نیز موصوف نے مدرسہ کی معیاری تعلیم کے حوالے سے خوشی کا اظہار فرمایا۔موصوف کی دعا پر ہی آج کی تقریب کا اختتام ہوا۔آج کے دونوں پروگرام کی نظامت کے فرائض حافظ محمد مصطفیٰ صابری اور حافظ عادل انور نے بحسن و خوبی نبھائے۔ان اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے جامعہ اظہارالعلوم کی جملہ معلمات اور مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے تمام مدرسین حافظ رمضان ابوالعلائی،حافظ عادل انور،مولوی آصف،حافظ مبشر رضوی،حافظ محمد مصطفیٰ صابری،حافظ مزمل حسین،حافظ اشتیاق اشرفی، حافظ حامد رضا اور حافظ محمد شعیب رضوی ہمہ تن مصروف ہیں۔
اس سلسلے کا ساتواں اور آٹھواں اجلاس بتاریخ12/اکتوبر بروز جمعرات صبح 9:00 بجے اور دوپہر 2:30بجے وقت کی پابندی کے ساتھ شروع ہوجائے گا۔لہذا تمام ہی حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر شرکت فرمائیں اور طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔
آخری اجلاس13/اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسابقہ پارہ عم حفظ و تقسیم انعامات منعقد ہوگا۔
المعلن:صدر و اراکین الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہار العلوم
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں