اردو ہفت روزہ ’’شرم کشٹ‘‘ کے مدیر انصاری سیف الرحمٰن کی وائس آف میڈیا اردو سیل کے دھولیہ ضلع صدر کے عہدے پر تقرری
دھولیہ : (نامہ نگار) دھولیہ شہر کے نوجوان سماجی خدمت گار اور ہفت روزہ شرم کشٹ کے مدیر انصاری سیف الرحمٰن محمد عرفان انھیں جلگاؤں میں وائس آف میڈیا اردو ونگ کی جانب سے اردو صحافت کیلئے مورخہ ۲۴؍ستمبر ۲۰۲۳ء کو منعقدہ قومی کانفرنس میں دھولیہ ضلع کیلئے اردو ونگ کاضلع صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نامزدگی کامکتوب کانفرنس میں وائس آف میڈیا اردو ونگ جلگاؤں ضلع کی جانب سے ایک روزہ قومی اجلاس کے موقع پر یہاں اقراء ایچ جے تھم کالج میں معزز مہمانان کی موجودگی میں جلگاؤں کے وائر ل نیوز چینل کے ایڈیٹر اور وائس آف میڈیا اردو ونگ کے نیشنل پریسیڈنٹ عالی جناب مفتی ہارون ندوی صاحب کے ہاتھوں دیاگیا۔ ساتھ ہی یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ عمدہ کارکردگی کی بیناد پر مرحلہ وار عہدے میں ترقی دی جائے گی۔ اور یہ کہ صحافت کے میدان میں مزید آگے بڑھتے ہوئے اپنے کام کو ایمانداری اور محنت سے صحافت، صحافیوں اور اخبارات کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہینگے۔ اس موقع پر اجلاس میں سابق وزیر اورایم ایل اے شری ایکناتھ راؤ کھڑسے، آمدار راجو ماما بھولے، میئر شری مہاجن، یوانیتا اُدئے سنگھ پاٹل ، وائس آف میڈیا کے قومی صدر سندیپ کالے، معروف مراٹھی صحافی سریش وال، اردو ونگ کے ریاستی صدر مجتبیٰ حسین، انیل مہسکے، ڈاکٹر اقبال شاہ، عبدالکریم سالار، اعجاز ملک، اسی طرح ناندیڑ، بیڑ، اورنگ آباد ، بلڈھانہ، اکولہ، شیگاؤں، پاچورہ، املنیر، بھساول، دھولیہ ، مالیگاؤں کے علاوہ ریاست کرناٹک اور مدھیہ پردیش کے کھرگون، برہانپور سمیت مہاراشٹر کے دیگر اضلاع سے بھی وائس آف میڈیا اردو ونگ کے ذمہ داران اس اجلاس میں جلوہ افروز تھے۔ اس موقع پر ہی دیگر شہروں سے تشریف لائے اردو صحافیوں اور اردو صحافت میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اخبار کے مدیروں کوبھی وائس آف میڈیا کےاردوسیل کے ضلع صدر کے عہدے پر تقرری کے سند موجود معزز مہمانوں کے ہاتھوں پیش کئے گئے۔ یہ معلوم ہوکہ ہفت روزہ شرم کشٹ گذشتہ ۵؍ سال سے بغیر کسی رُکاوٹ کے باقاعدہ جاری ہے۔ اور اس اخبار کو حکومت مہاراشٹر نے سرکاری اشتہارات کی فہرست میں بھی شامل کرلیا ہے۔ اور یہ اخبار شہریوں کا پسندیدہ اخبار بن چکا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں