آن لائن گیم کے چکر میں برباد ہوکر ممبئی کا پولیس والا بنا چور
بھیونڈی پولس ٹیم نے احمد نگر فرار ہوتے ہوئے کیا گرفتار
ممبئی: بھیونڈی تعلقہ کے پڑگھا تھانے کی حدود میں دو دن پہلے پیش آئی فائرنگ کی ورارت میں پولیس نے 48 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس ورارت میں چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ حملہ آور ممبئی پولیس فورس کا سپاہی ہے۔ آن لائن گیمنگ کی وجہ سے مقروض ملزم نے اپنے سروس ریوالور سے 8 راؤنڈ فائر کئے تھے۔ ورارت میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔ پڑگھا پولیس نے احمد نگر پولیس کی مدد سے ملزم پولیس اہلکار سورج دیورام دھوکرے کو کولہار میں گرفتار کیا ہے۔ پولس کے مطابق 13 اکتوبر کو بھیونڈی تعلقہ میں امباڑی- واشند روڈ پر پائپ لائن کے نزدیک مینڈھے گاؤں کی حدود میں دو نوجوانوں کا پیچھا کرکے ان پر 8 راؤنڈ فائرنگ کی گئی تھی۔ فائرنگ میں بائیک پر سفر کر رہے ویرار (ایسٹ) کے رہائشی فیروز رفیق شیخ (27) پر گورنمنٹ گلوک 19 میڈ ان یو ایس اے پستول سے چھ راؤنڈ فائر کیے گئے اور عظیم اسلم سید (30) پر دو راؤنڈ فائر کیے گئے۔ انہیں علاج کے لیے ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
فائرنگ اور ڈکیتی کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گنیش پوری کے سب ڈویژنل پولس افسر پرشانت دھولے اور شاہ پور کے سب ڈویژنل پولیس افسر ملند شندے کی رہنمائی میں پڑگھا، کسارا پولس اور لوکل کرائم برانچ کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
پولس ٹیم کو اطلاع ملی کہ ملزم بذریعہ بس ناسک سے احمد نگر فرار ہو رہا ہے۔ بھیونڈی پولس ٹیم نے احمد نگر پولس کی مدد سے کولہار کے قریب ناکہ بندی کر کے ملزم کو حراست میں لے لے کر اس کے پاس سے پستول بھی ضبط کر لیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ کیو آر ٹی جوان سورج دیو رام دھوکرے تھا جو ممبئی پولیس فورس میں کام کرتا تھا۔ پولیس کی مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ اس نے آن لائن گیمز کھیلتے ہوئے کافی رقم گنوا دی تھی۔ اس کے لیے اس نے مختلف بینکوں بشمول پٹ پیڑھی وغیرہ سے 40 سے 42 لاکھ روپے کا قرض لیا۔ قرض کی قسط ادا کرنے کے لیے بھی اس کے پاس پیسے نہیں تھے اس لیے اس نے چوری کا غلط راستہ اختیار کیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ پہلے بھی دو بار بھیونڈی اور امباڑی علاقے میں آچکا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں